Aaj TV - Life & Style

پابندی نہیں لگائی فلم باربی کی پنجاب میں نمائش جاری ہے، نگران وزیر اطلاعات عامر میر
گزشتہ روز ہالی ووڈ کی نئی فلم ’باربی‘ کو پنجاب کے علاوہ پاکستان کے دیگر شہروں سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تاہم اب اسے پنجاب کے سنیما گھروں میں بھی پیش کیا جا رہا ہے۔

پنجاب میں فلم کی نمائش موخر ہونے کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آئیں کہ فلم میں موجود ’ہم جنس پرستی سے متعلق مواد‘ کے باعث اس کی نمائش پر پابندی لگا دی گئی ہے بعدازاں اے ایف پی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سنسر بورڈ پنجاب کی جانب سے فلم کا مکمل جائزہ لیا جائے گا اور جہاں ضروری سمجھا جائے گا اسے سنسر کیا جائے گا ۔

دوسری جانب باربی فلم کی پنجاب میں پابندی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے بی بی سی کو بتایا کہ’باربی فلم پر پابندی نہیں لگائی گئی بلکہ فلم میں پیش کیے گئے مواد کے باعث یہ ’ریویو‘ میں چلی گئی ہے یعنی اب سینسر بورڈ اس کا ایک بار پھر جائزہ لے گا۔

عامر میر کے مطابق آئندہ ہفتے سینسر بورڈ کمیٹی بنائے گا جس میں اس کا جائزہ لیا جائے گا، تاہم اس دوران یہ فلم لاہور اور سرگودھا سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔

جب عامر میر سے پوچھا گیا کہ باقی صوبوں میں وہی مواد نمائش کے لیے سنیما گھروں کی زینت بنا ہوا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ہم جنس پرست مواد چلانے میں اگر انھیں (دوسرے صوبوں کو) کوئی اعتراض نہیں تو وہ چلا سکتے ہیں لیکن اس کو ہم نہیں چلائیں گے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ متنازعہ مواد کیا تھا جس کے باعث اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے تو انھوں نے جواب دیا کہ گوگل پر سرچ کر لیں۔

قبل ازیں جوائے لینڈ نامی ایک فلم پر بھی اسی طرح پابندی لگی تھی جسے حکومت کی جانب سے نظرثانی کے حکم کے بعد قومی سینسر بورڈ نے کلیئر کر دیا تھا لیکن پنجاب میں اس پر پابندی برقرار رہی۔

یہ فلم اپنی ریلیز سے پہلے ہی دنیا بھر میں اپنے ٹرینڈ، کاسٹ اور کرسٹوفر نولان کی فلم ’اوپن ہائیمر‘ کے ساتھ ریلیز ہونے پر غیر معمولی شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔

باربی کی مرکزی کاسٹ میں مارگوٹ روبی، ریان گاسلینگ، گریٹا گیروِگ، وِل فیرل، ایما میک کے اور سِیمو لِیو شامل ہیں۔ باربی کی ہدایتکاری گریٹار گیروِگ نے کی ہے۔

اس فلم کی کہانی ’باربی ورلڈ‘ میں رہنے والی باربی (مارگوٹ روبی) اور کین (ریان گاسلینگ) کے گرد گھومتی ہے جو اپنے باربی ورلڈ سے باہر کی دنیا میں آتے ہیں اور پھر انسانوں کے درمیان خوشیاں اور خطرات کو ڈھونڈتے ہیں۔

خیال رہے کہ ڈائریکٹر گریٹا گروگ کی اس فلم کے لیے باربی لینڈ اس گڑیا کے مشہور ڈریم ہاؤس کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا تھا جس میں ہر جگہ گلابی رنگ کا استعمال ہوا۔