Aaj TV - Pakistan

صنم جاوید کے شوہر کو بھی جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کرلیا گیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کے شوہر کو بھی جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم عتیق ریاض کو شناخت پریڈ کے لیے 6 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

پولیس نے ضم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔ عتیق ریاض کو چہرہ ڈھانپ کر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ عتیق ریاض کی  شناخت پریڈ کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے ملزم عتیق ریاض کو شناخت پریڈ کے لیے 6 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

عتیق ریاض کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عتیق ریاض  کو صنم جاوید کا شوہر  ہونے کی سزا مل رہی ہے اور صنم جاوید کے مقدمہ کی پیروی کرنے کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

عدالت نے شاخت پریڈ کی اجازت دیتے ہوئے قرار دیا کہ شک تو کسی پر بھی ہو سکتا ہے، اگر ملزم بے گناہ ہے تو شناخت پریڈ کے بعد رہا ہو جائے گا۔