Aaj TV - Pakistan

توشہ خانہ کیس: ’سپریم کورٹ کے آرڈرآنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے‘
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کاروائی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلوں پر سماعت سپریم کورٹ کے احکامات آنے تک کیلئے ملتوی کردی  ۔  چیف جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیے کہ  سپریم کورٹ کے آرڈر کا انتظار کرلیتے ہیں، آرڈر کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت کی  ،چیئرمین پی ٹی آئی اورالیکشن کمیشن کے وکلاء پیش ہوئے۔

خواجہ حارث نے چار کیسز عدالت کے سامنے ہونے کا کہا تو چیف جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کا آرڈرآجائے تودیکھ لیتے ہیں۔

خواجہ حارث نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کو کیس سننے کی ہدایت کی ہے، جس پر  چیف جسٹس  ہائیکورٹ نے کہاکہ ان سارے کیسزکو اکٹھا ہی سن لیتے ہیں، بتائیں کہ سپریم کورٹ کا آرڈرکیا ہوا؟ کیا تمام پٹیشنزآج کے لیے مقررکی جائیں؟۔

اس پر خواجہ حارث بولے سپریم کورٹ نے دائرہ اختیار اور ٹرانسفر کی درخواستیں سننے کا کہا ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ کمپلینٹ کی بنیاد پرپہلے سائبرکرائم ونگ دیکھے گا، اس کے بعد تحقیقات ہوگی ۔ جج صاحب نے کہا فیس بک اکاؤنٹ میرا ہے لیکن پوسٹیں میری نہیں۔

اس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ کل تک میرے پاس ایسا کچھ نہیں آیا، بیرسٹرگوہرعلی نے بتایا ٹرائل کورٹ کا معاملہ وہیں پرختم ہوچکا صلح صفائی ہوگئی تھی۔

خواجہ حارث نے  ٹرائل روکنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کی غیر موجودگی میں گواہوں کے بیانات پر جرح ہوئی، آج ناقابل ضمانت وارنٹ نکالنے کا بھی کہا ہوا ہے۔

اس کے بعد عدالت نے سپریم کورٹ کے آرڈرکا انتظار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔