Aaj TV - Pakistan

جمردو میں مسجد دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
خیبرپختونخوا کے علاقے جمردو میں مسجد دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا جبکہ مقدمہ ایس ایچ او گل ولی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

آج نیوز کو موصول ہونے والی ایف آئی آر کی کاپی کے مطابق خودکش  اور اس کے ساتھی کی اطلاع پہلے ہی سے موصول ہوئی تھی، خودکش کی گرفتاری کے لیے مسجد میں سرچ آپریشن کیا جارہا تھا کہ دھماکا ہوگیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق دھماکے میں ایڈیشنل ایس ایچ او موقع پر شہید ہوئے، خود کش حملہ ہوتے ہی ملزم کے سہولت کار کو موقع سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

مقدمے کے مطابق خود کش حملہ آور اور اس کے ساتھی سے پستول، کارتوس اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ خود کش حملہ آور کو جیکٹ اس کے ساتھی نے پہنچائی، گرفتار سہولت کار کی نشاندہی پر ایک خود کش جیکٹ اور دیگر زیر استعمال سامان کو برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا گیا۔

مقدمے کے مطابق خود کش حملہ آور کا پاؤں موقع سے برآمد کر کے ڈی این اے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی میں درج میں مقدمے میں 5 افراد کو نامزد کیا گیا ہے،جن میں خودکش حملہ آور کےعلاوہ سہولت کار ابوزر، عبداللہ شلمانی، کمانڈر ایوب عرف صلاح الدین، کاشف عرف ابوبکر اور دیگر تنظیمی ساتھی تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق خود کش حملہ آور اور سہولت کار کا ٹارگٹ پولیس موبائل تھی۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کو ایک دہشت گرد نے جمرود کے علاقے میں قائم مسجد میں گھسنے کی کوشش کی، پولیس اہلکار نے اسے روکنے کی کوشش کی تو دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پر حملوں میں اضافہ ہورہا ہے، اور رواں ماہ جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 18 جون 2022 سے 18 جون 2023 تک 12 ماہ کے دوران صوبے میں کم از کم 665 دہشت گرد حملے ہوئے۔