Aaj TV - Pakistan

پی ٹی آئی کو انتخابات کی شفافیت پر تحفظات، علی امین کا وزیراعلیٰ کو خط
پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر علی امین گنڈا پور نے عام انتخابات کی شفافیت پر تحفظات دور کرنے کیلئے صوبے کے نگراں وزیر اعلیٰ اعظم خان کو خط لکھ دیا اور ان سے فوری ملاقات کی درخواست کردی۔

علی امین گنڈا پور نے نگراں وزیر اعلیٰ کو خط میں مخاطب کرتے ہوئے کہا  کہ بطور چیف ایگزیکٹیو اور ایک سابق سول سرونٹ کے طور پر موجودہ حالات کے تناظر میں ہم ایک آزادانہ اور شفاف الیکشن سے بہت دور ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما  نے خط میں مزید کہا کہ صوبے کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے نمائندہ کے طور پر ہمارا حق بنتا ہے کہ آپ ہماری شنوائی کریں۔

علی امین نے خط میں کہا کہ صوبے میں عام انتخابات کی شفافیت کو خطرہ لاحق ہے، ہمارے الیکشن سے متعلق تحفظات ہیں، اس بارے میں حقائق اور ثبوت موجو ہیں جو  آپ کو دینا چاہتے ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا کہ جب سے آپ نے اقتدار سنبھالا ہے پی ٹی آئی کے خلاف کی جانیوالی مذموم مہم پر آپ نے چُپ سادھ رکھی ہے۔

علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ  بڑی عزت کیساتھ، یاد رکھیں ایسے حالات میں تاریخ کبھی خاموش نہیں رہتی اور نہ ہی فراموش کرتی ہے۔