Aaj TV - Pakistan

راول ڈیم: پانی کی سطح خطرے کے نشان سے 3 فٹ کم، اسپل ویز کھول دیے گئے
ایک ہزار 752 فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش رکھنے والے راول ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 749 فٹ سے زائد ہوگئی، راول ڈیم اسپیل ویز کھول دیے گئے جبکہ مزید پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بنائی جائے گی۔

اسلام آباد راولپنڈی میں مون سون کی موسلادھاربارشوں اورمزید بارش کی پیشنگوئی کے باعث راول ڈیم  کے اسپیل ویز کھول دیے گئے ہیں، آج 4 سے 9 بجے تک سے ڈیم کے اسپل ویز کھلے رکھے جائیں گے۔

اسپل ویز کھولنے کا مقصد ڈیم میں پانی کی سطح کو لیول پر رکھنا ہے۔ اس حوالے سے تمام رسپانس یونٹس، محکموں، مانیٹرنگ کیمپوں اور ریلیف کیمپوں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کوبھی دریائے کورنگ کے کنارے تعینات کیا جائے گا اور دریائے کورنگ میں داخل ہونے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس دوران ندی نالوں کو پارکرنے سے گریز کریں۔

مقامی آبادیوں کو الرٹ کرنے کے لیے اسپیل ویز کھولنے سے پہلے سائربن بھی بجائے گئے۔