Aaj TV - World

روس میں سمندری طوفان سے تباہی، درخت گرگئے، 10 افراد ہلاک
روس میں سمندری طوفان کے دوران کیمپ کے مقام پر درخت گرگئے، مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک اور 76  افراد زخمی ہوگئے۔

روس کے دارالحکومت ماسکو سے چھ سو کلو میٹر دور وسطی علاقوں میں طوفانی ہوائیں اور موسلادھار بارش سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔

مختلف حادثات میں تین بچوں سمیت دس افراد ہلاک اور چھہتر زخمی ہوگئے، طوفانی ہواؤں کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، کئی گاڑیاں دب گئیں۔

بجلی کے تار گرنے سے ایک لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوئے، پچاس سے زائد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

یوشکر اولا شہر کے میئر ییوگینی مسلوف نے کہا کہ  طوفان کی وجہ سے ماری ایل میں ہلاکتیں ہوئیں اور شہری زخمی ہوئے۔

ماری ایل دریائے وولگا کے شمالی کنارے کے ساتھ ایک علاقہ ہے ، اور یوشکر اولا اس کا سب سے بڑا شہر ہے۔

ہنگامی صورتحال کی وزارت کا کہنا ہے کہ تقریبا 100 امدادی کارکنوں نے یالچک جھیل کے قریب ایک کیمپ سائٹ سے ملبہ صاف کیا۔

وزارت نے بتایا کہ طوفان کے وقت سینکڑوں افراد یالچک جھیل کے کنارے کیمپ لگائے ہوئے تھے، متاثرہ افراد سیر و تفریح کے لئے آئے تھے۔