Aaj TV - Pakistan

لاہور: ایل پی جی ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
ملک میں ایل پی جی ایسوسی ایشن کے تحت آج علامتی ہڑتال کی گئی، ہڑتال گیس مافیا اور امپورٹرز کے خلاف کی گئی تھی۔

علامتی ہڑتال ختم کرنے کے بعد تمام ایل پی جی کی دوکانیں دن 12بجے کھول دی گئی تھیں۔

چیئرمین ایل پی جی ایسو سی ایشن عرفان کھوکھر  نے  5 اور 6 اگست کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے رکھی ہے، ان کا کہنا ہے کہ  ٹرانسپورٹرز اور رکشہ یونین احتجاج میں شریک ہوں گے۔

عرفان کھوکھر نے کہا کہ  اوگرا پلانٹ سے سستی گیس کی رسید فراہم کی جائے، اگر کوئی دکاندار مہنگی گیس فروخت کرے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت روزانہ کروڑوں روپے عوام کی جیبوں سے لوٹے جا رہے ہیں، غریب دکانداروں کو پکڑا جاتا ہے ، لوٹ مار کرنے والوں کو قابو نہیں کیا جاتا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین ایل پی جی ایسو سی ایشن عرفان کھوکھر نے پیر کو ملک بھر میں ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں میں اضافے کے خلاف علامتی ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

عرفان کھوکھر نے مطالبہ کیا کہ صارفین تک سرکاری قیمت پر گیس کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے، اور ایل پی جی ڈیلرز کے خلاف بلا وجہ کاروائیاں بند کی جائیں۔