Aaj TV - Pakistan

برطانیہ میں مردہ پائی گئی سارہ شریف کا والد، سوتیلی ماں اور بہن بھائی پاکستان میں روپوش
برطانیہ میں سرے کے علاقے میں قتل ہونے والی دس سالہ بچی سارہ شریف کے والد، سوتیلی والدہ اور بہن بھائی پاکستان پہنچ کر روپوش ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے طابق دس سالہ سارہ شریف کو اس کے والد نے ہی قتل کیا جس کی تلاش میں برطانیہ کی ایجنسیز پاکستان کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔

جہلم کے علاقہ کڑی جنجیل سے تعلق رکھنے والے ملزم ملک عرفان نے 2009 میں برطانیہ میں پولش خاتون اوگلا سے شادی کی جس سے ایک بیٹی اور بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ سال 2017 میں  عرفان نے اوگلا کو طلاق دے دی۔  طلاق کے بعد دونوں بچوں کو والد کی تحویل میں دے دیا گیا۔

ملک عرفان اپنی دوسری بیوی بینش بتول اور بچوں کے ساتھ سرے کے علاقہ میں شفٹ ہوا جہاں 10گست 2023 کو بچی کے قتل کا واقعہ پیش آیا۔

بچی کی موت کے دوسرے دن ہی ملک عرفان برطانیہ چھوڑ کر فیملی کے ہمراہ جہلم پہنچا اور کہیں روپوش ہوگیا۔ برطانوی اخبارات کے مطابق خاندان نے ٹکٹس 9 اگست کو ہی بک کر لیے تھے۔

ایف آئی اے حکام نے مقامی پولیس کی مدد سے ملک عرفان کی تلاش شروع کر رکھی ہے۔

بی بی سی کے مطابق برطانوی حکام کو عرفان، اس کا 28 سالہ بھائی فیصل ملک اور 29 سالہ بینش بتول مطلوب ہیں۔

جہلم میں ذرائع کا کہنا ہے کہ عرفان اپنی اہلیہ اور چار بچوں کے ساتھ آبائی علاقے میں پہنچے تھے تاہم اب وہ اپنی مقامی رہائش گاہ سے بھی غائب ہیں۔

عرفان کے بھائی عمران نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ اوگلا سے شادی کے بعد عرفان کا خاندان سے رابطہ ختم ہو چکا تھا۔ جب وہ جہلم آیا تو وہ اپنے بچوں کے بغیر ہی خاندان کے لوگوں سے ملنے آیا لیکن اس کے بعد سے اس کا کچھ پتہ نہیں۔

عمران کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ عرفان اور باقی گھر والے میرپور آزاد کشمیر چلے گئے ہوں جہاں بینش کے والدین رہتے ہیں۔

اس سے پہلے خبرسامنے آئی تھی کہ مقتول بچی سارہ شریف کے جاننے والے 3  افراد نے پاکستان کے یک طرفہ ٹکٹس بک کروائے تھےاور تینوں سارہ کی لاش ملنے سے ایک روز قبل ہی برطانیہ سے روانہ ہوگئے تھے۔

سارہ کی لاش  10 اگست کو سرے کاؤنٹی کے قصبہ ووکنگ میں گھر سے ملی تھی۔

قصبے کے ایک ٹریول ایجنٹ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا تھا کہ سارہ کے جاننے والوں نے رابطہ کر کے بتایا تھا کہ انہیں 5 بچوں اور 3 بالغ افراد کیلئے ٹک بک کروانے ہیں۔

برطانوی پولیس نے اب تک ان افراد کے نام عام نہیں کیے۔

برطانوی اخبارات کا کہنا تھا کہ عرفان شریف 20 برس قبل برطانیہ آیا تھا اور وہ ٹیکسی چلاتا تھا۔ تاہم اخبارات کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپریل میں اس نے ساڑھے پانچ لاکھ پاؤنڈ سے سرے میں گھر خریدا تھا۔ جہاں وہ مقیم ہوئے۔