Aaj TV - Pakistan

حریم شاہ کے شوہر کے اغواء کا مقدمہ کراچی میں درج
ہمیشہ خبروں کی سُرخیوں میں رہنے والی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر کے اغواء کا مقدمہ کراچی کے ڈیفنس تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

سینیئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس ایس پی) جنوبی کراچی شیراز نذیر نے کہا کہ ایف آئی آر نمبر 533/23  حریم کے شوہربلال شاہ کی والدہ بی بی شہزادی بیگم کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔

والدہ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو27 اگست کو کراچی کے علاقے قیوم آباد بلاک بی کی گلی نمبر 6 میں میں گھر سے نکلنے کے بعد اغواء کیا گیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ گھر سے نکلنے کے بعد مین روڈ پر تین مختلف گاڑیوں میں سوار نامعلوم افراد نے انہیں اغواء کیا تھا۔

والدہ کے مطابق نامعلوم افراد ان کے بیٹے کی گاڑی بھی ساتھ لے گئے، جس سے اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوسکا اور ایف آئی آر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ حریم شاہ نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ شوہر بلال شاہ گزشتہ ہفتے لندن میں میرے ساتھ تھے جب وہ کراچی پہنچے تو انہیں سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے اغواء کرلیا۔