Aaj TV - Pakistan

کراچی: ڈکیت اور منشیات فروشوں کی فائرنگ سے دو افراد قتل
کراچی میں ڈکیت اور منشیات فروشوں کی فائرنگ سے مخلتف واقعات میں دو  افراد جاں بحق ہوگئے۔

طاہر نامی شہری کو پاک کالونی پرانا گولی مار کے علاقے میں منشیات فروش گروہوں نے فائرنگ کر کے قتل کیا، واقعے پر پرانا گولی مار میں احتجاج جاری ہے جس کے باعث ٹریفک کی امدورفت معطل ہوگئی۔

پولیس کے مطابق مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ واقعے پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کیے جا رہے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ مقتول طاہر پر گینگ وار ریاست گروہ کے کارندوں نے فائرنگ کی، واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

دوسری جانب صفورا غازی گوٹھ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 32 سالہ شبیر احمد جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق فرد کے پروسی کا کہنا ہے کہ مقتول شبیر کزن سلطان کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہا تھ، غازی گوٹھ کے قریب ایک موٹرسائیکل پر سوار تین مسلح ملزمان نے اسلحہ دیکھا کر لوٹنے کی کوشش کی۔

پڑوسی نے بتایا کہ شبیر  کے پاس اپنا نائن ایم ایم پستول موجود تھا، شبیر نے ملزمان کو دیکھ کر اپنا پستول نکالنے کی کوشش کی تاہم ملزمان نے پہلے فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔

شبیر کے پڑوسی کے مطابق مقتول شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ تھا، شبیر غازی گوٹھ کا ہی رہائشی تھا جس کا آبائی تعلق قمبر شہداد کوٹ سے تھا، مقتول کے اہخانہ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش قمبر شہدادکوٹ لیکر روانہ ہوگئے۔