Aaj TV - Pakistan

وزیراعلیٰ پنجاب کی ایل ڈی اے قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کی ہدایت
نگران وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی نے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کے دورے کے دوران سائلین کی منشاء بم اور قبضہ مافیا کے خلاف شکایت پر فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔

نگران وزیراعلٰی پنجاب محسن نقوی نے دورے کے دوران  ون ونڈو سیل میں موجود شہریوں سے ملاقات  کرتے ہوئے ان کی درخواستوں میں پیشرفت کے حوالے سے پوچھا۔

وزیر اعلٰی نے متاثرہ شہریوں کو کمیٹی روم میں بلا کر ان کے مسائل سنے ، اس دوران  بعض سائلین نے منشاء بم اور قبضہ مافیا کے خلاف شکایات کیں جس ہر محسن نقوی نے سی سی پی او لاہور کو فوری طور پر ایل ڈی اے آفس طلب کرلیا۔

انہوں نے منشاء بم اور دیگرقبضہ کے خلاف سی سی پی او لاہور اور ایل ڈی اے کو بلاتاخیر کاروائی کرنے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن ہو گا۔

انہوں نے  ایل ڈی اے کے پورے سسٹم کو ڈیجٹلائزڈ کرنے کا پلان طلب کرتے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے ایل ڈی اے کو ڈیجیٹل کرنا وقت کی ضرورت ہے،
ون  ونڈو سیل میں بہتری آئی ہے۔ اس سے کم وقت میں شہریوں کو دستاویزات ملنی چاہئیں۔