Aaj TV - Pakistan

صداقت عباسی کی بازیابی سے متعلق رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع
وفاقی پولیس نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں صداقت عباسی کی بازیابی سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی گئی۔

بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی کی بازیابی کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں وفاقی پولیس نے پیش رفت رپورٹ جمع کرائی۔

رپورٹ میں کہا گیا صداقت عباسی کی بازیابی کیلئے اشتہار جاری کردیا ہے، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت صوبائی سی ٹی ڈی دفاتر کو خط لکھے گئے ہیں، صداقت عباسی کے موبائل کا ڈیٹا لینے کے لئے درخواست کر دی گئی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا صداقت عباسی کے واٹس ایپ میسجز کی رپورٹ کا انتظار ہے، آزاد کشمیر،گلگت سمیت تمام آئی جیز کو صداقت عباسی کی بازیابی کے لئے درخواست کی ہے، تمام آئی جیز کی جانب سے صداقت عباسی کی بازیابی رپورٹ کا انتظار ہے۔ ایم آئی، آئی ایس آئی اور آئی بی کے ڈائریکٹر جنرلز کی رپورٹس کے منتظر ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایف آئی اے کی جانب سے بھی صداقت عباسی کی بازیابی کی رپورٹ زیر التواء ہے، صداقت عباسی کی لوکیشن ٹریس کرنے کے لئے درخواست پر عملدرآمد کا انتظار ہے۔

رپورٹ کے مطابق صداقت عباسی کو جہاں سے اغواء کیا گیا وہاں کی سی سی ٹی وی فوٹیج یا سیف سٹی کیمرے کی موجودگی کا معلوم کیا جارہا ہے، صداقت عباسی کو کہاں سے اغواء کیا گیا اور کہاں لیکر گئے ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا۔

پولیس رپورٹ میں کہا گیا صداقت عباسی کی گاڑی 1:50 بجے پارلیمنٹ لاجز داخل ہوئی اور 3 بجے باہر آئی، پارلیمنٹ لاجز کے گیٹس پر موجود پولیس اور ایف سی اہلکاروں کو شامل تفتیش کیا گیا، پارلیمنٹ لاجز کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے، 10 ستمبر کو مغوی صداقت عباسی کے بھائی عثمان غنی کو تفتیش کے لئے طلب کیا گیا۔

پولیس نے رپورٹ میں مزید بتایا مغوی صداقت عباسی کے بھائی عثمان غنی کو تفتیش کے لئے بلایا گیا تاہم وہ نہیں آئے، درخواست گزار سے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے نہ واٹس ایپ کا جواب دیا اور نہ میسج کا، مغوی صداقت عباسی کی بازیابی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔