Aaj TV - Pakistan

ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے بہانےعوام کو ڈیفالٹ کر دیا گیا، حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایجنڈے کو پوری طاقت سے آگے بڑھایا جا رہا ہے، اور ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے بہانےعوام کو ڈیفالٹ کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول بم گرایا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ظالمانہ ہے، غریب طبقہ کہاں جائے گا۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ کو بتایا گیا کہ کراچی میں15 ہزار بسوں کی ضرورت ہے، لیکن کراچی میں کوئی بہتر ٹرانسپورٹ نہیں ہے، لوگوں کے پاس موٹر سائیکل اور چنگچی کی سواری ہے، لوگ اپنی گاڑیوں پیٹرول کیسے ڈلوائیں گے۔

رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ  ڈالر کی قیمت کم ہونے سے پیٹرول کی قیمت کم کیوں نہیں ہورہی،  یہ لوگ آئی ایم ایف کے غلام ہیں، پیٹرول اور گیس کی قیمت بڑھانےسے معیشت برباد ہو جاتی ہے، مہنگائی میں اضافہ کرنے والے خود کہہ رہے ہیں مہنگائی بڑھ گئی ہے۔

حافظ نعیم نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ایجنڈے کو پوری طاقت سے آگے بڑھایا جا رہا ہے، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے بہانےعوام کو ڈیفالٹ کر دیا گیا، اس طرح کے ظلم پر خاموش رہنا قومی جرم ہے، کراچی کے عوام باہرنکلیں اوراحتجاج کریں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ عوام کو اپنے حقوق کیلئے باہر نکلنا ہوگا، پرامن مزاحمت اورزبردست احتجاج کرناہے، کراچی سمیت پوراپاکستان میدان میں نکلےاوراحتجاج کرے۔

حافظ نعیم نے بتایا کہ کل سراج الحق کی سربراہی میں دھرنا ہوگا، آج شارع فیصل اسٹارگیٹ پرہمارااحتجاج ہوگا، نوجوانوں سے گزارش ہے شام 5 بجے سڑکوں پرنکلیں۔