Aaj TV - Business & Economy

ایک ہفتے میں 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
قومی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح 37.33 فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں 14 اشیائے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 14 ہی اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی جب کہ 23 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ میں بتایا کہ ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 17 روپے 63 پیسے جب کہ لہسن کی فی کلوگرام  قیمت میں 21 روپے 58 پیسے  کا اضافہ ہوا ۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں دہی، دال مونگ، جلانے کی لکڑی، دودھ  اور ماچس مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 7 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ فی کلو زندہ مرغی 15 روپے 14 پیسے، چینی 2 روپے 49 پیسے سستی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات نے رپورٹ میں بتایا کہ مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر 13 روپے اور آٹے کا 20 کلو تھیلا بھی 19 روپے 12 پیسے تک سستا ہوگیا۔