Aaj TV - Pakistan

کراچی: ایف آئی اے کا الیکٹرانک مارکیٹ پر چھاپہ، ایک کروڑ روپے کے موبائل برآمد
ایف آئی اے نے صدر میں الیکٹرانک مارکیٹ پر چھاپہ مار کر اسمگل اور چوری کیے گئے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 250 موبائل فون برآمد کر کے 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل نے کراچی کے علاقے صدر میں واقع الیکٹرانک مارکیٹ پر چھاپہ مار کر اسمگل اور چوری کیے گئے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 250 موبائل فون برآمد کرلئے۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ اسمگل اور چوری شدہ موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر بیرون ملک سے خریدے گئے ایک جدید سافٹ ویئر کے ذریعے تبدیل کیے جاتے تھے۔

ترجمان کے مطابق کارروائی میں 2 ملزمان بھی گرفتار ہوئے ہیں، جن سے پی ٹی اے کے سسٹم میں پہلے سے رجسٹرڈ موبائل فون نمبرز کا ڈیٹا بھی برآمد ہوا ہے۔ برآمد کیے جانے والے موبائل فونز میں برطانیہ سے چوری کیے جانے والے فون بھی شامل ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے جعل سازی کے ذریعے پی ٹی اے کو 5 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا، اینٹی کرپشن سرکل نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔