Aaj TV - Pakistan

سال 2023 کا آخری چاند گرہن آج ہوگا
سال کا آخری چاند گرہن آج  28 اکتوبر کو ہوگا جو پاکستان سمیت مختلف ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔ یہ رواں سال کا دوسرا چاند گرہن ہے۔

چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق 28 اکتوبر کو رات 11 بجکر 01 منٹ پر شروع ہوگا اور رات کے 1 بجکر 15 منٹ پر عروج کو پہنچے گا۔

اس کا اختتام 29 اکتوبر کو رات 03 بجکر 36 منٹ پر ہوگا۔

اس سے قبل سال 2023 کا پہلا چاند گرہن 5 اور 6 مئی کو ہوا تھا جو پاکستان میں بھی دیکھا گیا تھا۔ 5 مئی رات 10 بج کر 23 منٹ پر چاند گرہن عروج پر تھا اور اس کا اختتام 6 مئی رات 12 بج کر 32 منٹ پر ہوا تھا۔

واضح رہے کہ جب چاند زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزر رہا ہوتا ہے اور زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجاتی ہے تو اس موقع پر چاند گرہن ہوتا ہے۔

سورج کی روشنی جب زمینی فضا میں سے گزرتی ہے تو نیلی روشنی کی نسبت لال رنگ کی روشنی زیادہ مڑ جاتی ہےاور اس وجہ سے گرہن لگنے پر چاند سرخ رنگ کا نظر آتا ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق سعودی عرب میں چاند گرہن چار گھنٹے پر محیط ہوگا۔ جبکہ ایشیا، روس، یورپ اور افریقا کے مختلف ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔