Aaj TV - Pakistan

کراچی میں آج ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میدان سجے گا
کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہوں گے۔ شہر کی 3 یوسی، 2 وائس چیئرمین 4 وارڈ کی نشستوں پر انتخاب ہوگا۔

الیکشن کمیشن سندھ نے کہا کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے 121 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے، 42 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 72 حساس قرار دے دیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ شہر کی 3 یوسی، 2 وائس چیئرمین 4 وارڈ کی نشستوں پر انتخاب ہوگا جس میں کل 2 لاکھ 6 ہزار 686 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

میئرکراچی مرتضی وہاب صدرٹاؤن کی نشست پر الیکشن لڑ رہے ہیں، جبکہ ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد گڈاپ ٹاؤن کی یوسی سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

یونین کونسل 13 صدر ٹاؤن سے چیئرمین کی نشست پر 3 امیدوار پیپلزپارٹی کے مرتضٰی وہاب، جماعت اسلامی کے نورالسلام اور ٹی ایل پی کے سکندر آگر مدمقابل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 42 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار

ضلع کیماڑی یوسی 3 ماڑی پور سے چیئرمین کی نشست پر 3 امیدوار پیپلز پارٹی کے سیف اللہ، پی ٹی آئی کے محمد زاہد اور ن لیگ کے شاہد اقبال میں مقابلہ ہے۔

ضلع ملیر یونین کونسل 7 گڈاپ میں چیئرمین کی نشست پر 4 امیدوار پیپلز پارٹی کے سلمان عبداللہ مراد، پی ٹی آئی کے عبدالحفیظ جوکھیو، جماعت اسلامی کے محمد ایوب خاصخیلی اور ٹی ایل پی کے سالم احمد میدان میں اترے ہیں۔

ضلع ملیر یونین کونسل 7 گڈاپ سے وائس چیئرمین کی نشست پر 3 امیدوار پیپلز پارٹی کے سلیم میمن، پی ٹی آئی کے محب اللہ اور ٹی ایل پی کے مقبول احمد مدمقابل ہیں۔

ضلع جنوبی یونین کونسل 12 صدر ٹاؤن سے وائس چیئرمین کیلئے 4 امیدوار پیپلز پارٹی کے حامد حسین، پی ٹی آئی کے محمد طاہر، ن لیگ کے گل ویز خان اور جماعت اسلامی کے سید عبید اللہ شاہ بھی میدان میں ہیں۔

یونین کونسل 8 ابراہیم حیدری سے مرتضٰی وہاب بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں 209 پولنگ اسٹیشنز پر ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ ہوگی۔