Aaj TV - Sports

بھارت کو ورلڈکپ 2023 سے کتنی آمدنی ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
بھارت پہلی بار تنہا آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی کر رہا ہے لیکن اس میگا ایونٹ سے بھارتی معیشت کو  زبردست فائدہ مل رہا ہے، اس ایونٹ سے انڈیا کو ہونے والی آمدنی کی ہوشربا تفصیلات منظرعام پر آگئی ہیں۔

تحقیق کے مطابق اس ٹورنامنٹ سے بھارت کو پاکستانی کرنسی میں 66 ہزار کروڑ روپے ( 2 اعشاریہ 6 بلین ڈالرز) سے زائدکی آمدنی متوقع ہے جس سے دنیا کے امیر ترین بھارتی بورڈ کے خزانے مزید بھر جائیں گے اور وہ مالا مال ہو جائے گا۔

تحقیق کے مطابق 2019 میں انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ سے برطانیہ کی معیشت کو 350 ملین ڈالرز کی آمدنی ہوئی تھی۔

ماضی میں بھارت پاکستان، سری لنکا اور بنگلا دیش کے ساتھ مل کر ورلڈ کپ کرا چکا ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت کے 10 شہروں میں ورلڈکپ کے 48 میچ ہو رہے ہیں جن میں دنیا کا سب سے بڑا احمد آباد کا نریندرا مودی اسٹیڈیم بھی شامل ہے جس میں ریکارڈ ایک لاکھ 32 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، ورلڈ کپ پر آنے والے اخراجات آئی سی سی ادا کرے گا اور بھارت کو فائدہ ہی فائدہ ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ آمدنی ٹی وی رائٹس سے ہوگی، ٹی وی کے نشریاتی حقوق سے بھارت کو 36 ہزار کروڑ روپے ملیں گے۔

ٹورنامنٹ کے زیادہ تر میچ ڈے اینڈ نائٹ ہیں اس لیے ورلڈ کپ کے 7 ہفتوں کے دوران تماشائی ایک ساتھ جمع ہوکر اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ پکنک کے انداز  میں میچ انجوائے کر رہےہیں، جب دوست اور اہل خانہ کی محفل جمتی ہے تو کھانے (فوڈ ڈیلیوری) اور اسکرینگ کی مدد میں 15 ہزار کروڑ پاکستانی روپے کی آمدنی کا اندازہ ہے۔

ورلڈ کپ کے ابتدائی میچوں میں تماشائیوں کی دلچسپی کم دکھائی دی لیکن جیسے جیسے ٹورنامنٹ آگے بڑھا ہے تماشائی بڑی تعداد میں گراؤنڈ کا رخ کر رہے ہیں، ورلڈ کپ ٹکٹوں کی فروخت سے 6 ہزار کروڑ روپے سے زائد کی آمدنی متوقع ہے۔

ورلڈ کپ کے دوران 10 غیر ملکی ٹیموں سمیت بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح، میڈیا کے نمائندے، براڈ کاسٹرز اور کمنٹیٹرز ان میچوں کے لیے بھارت میں ہیں۔

ٹریول اور مرچنڈائزنگ سے 66 ہزار کروڑ پاکستانی روپے کی آمدنی ہونے کا امکان ہے،  ورلڈ کپ کو اسپانسرز کرنے والی کمپنیوں میں کوکا کولا، گوگل، انڈین یونی لیور، امارات ایئر لائنز، سعودی عرب کی آرامکو اور نسان نمایاں ہیں۔

امریکا سمیت ایشیا، یورپ اور دنیا بھر کی کمپنیاں اسپانسرز میں شامل ہیں، ٹیلی ویژن پر دکھائے جانے والےاشتہارات کا ریٹ فی سیکنڈ 9لاکھ روپے پاکستانی ہے، اس طرح 10 سیکنڈ کے اشتہار کا ریٹ 90 لاکھ روپے پاکستانی ہے، اشتہارات کے نرخ پچھلے ورلڈ کپ سے 40 فیصد زیادہ ہیں۔

موجودہ ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی نے مجموعی طور  پر ایک کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔

19 نومبر کو احمد آباد میں فائنل جیتنے والی ٹیم کے لیے 40 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ فائنل ہارنے والی ٹیم کو  20 لاکھ ڈالرز ملیں گے، ہر گروپ میچ جیتنے پر ٹیم کو 40 ہزار ڈالرز ملیں گے۔

سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کرنے والی 6 ٹیموں کو ایک ایک لاکھ ڈالرز اور سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کے لیے 8، 8 لاکھ ڈالرز کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے فنانشل ماڈل برائے2017 سے 2023 تک کے مطابق آئی سی سی کی آمدنی کا بڑا حصہ بھارت کو ملے گا۔

بھارتی بورڈ کو پچھلے ماڈل کے مقابلے میں 112 ملین ڈالرز زیادہ ملیں گے اس کو 8 سال کے دوران ملنے والی مجموعی رقم 405 ملین ڈالرز ہے جبکہ پاکستان کو 128 ملین ڈالرز ملیں گے، پاکستان کو اس رقم کا ہر سال 12 سے 15 ملین ڈالرز ملتا ہے۔

پی سی بی سابق چیئرمین اور آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی آئی سی سی کی فنانشل کمیٹی کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے آئی سی سی کو کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کا ورلڈ کپ میں گروپ میچ نہ رکھیں جب دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی تو اس سے زیادہ آمدنی ہوگی۔

پاکستان کے لیے 10  ملین ڈالرز فکس کر دیں کیوں کہ پاکستان کی وجہ سے آمدنی ہوتی ہے لیکن آئی سی سی نے میری تجویز سے اتفاق نہیں کیا، فنانشل ماڈل کا فائدہ اور شیئر بھی سب سے زیادہ بھارت کا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ورلڈ کپ میں زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں نہیں ہیں اس لیے انہیں آمدنی کا شیئر بھی نہیں ملے گا، اس طرح ان کی کرکٹ کو نقصان ہوگا۔ آئی سی سی کا فنانشل ماڈل مساوی تقسیم پر مبنی نہیں ہے۔