Aaj TV - Pakistan

پاکستان ریلویز نے شمسی توانائی پر منتقل ہونے کی تیاری کرلی
پاکستان ریلویز کو اخراجات کو کم کرنے اور دستیاب ٹیکنالوجی بروئے کار لانے کے لیے شمسی توانائی کے نظام پر منتقل کیا جارہاہے۔

پاکستان ریلویز نے آفیشل ایکس  ہینڈل پر اعلان کیا ہے کہ وہ نجی شعبے کی مدد سے سولر پینل کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اس معاملے میں جلد ہی تجاویز طلب کی جائیں گی۔

حال ہی میں، پاکستان ریلویز نے مسافروں اور ٹرین ڈرائیوروں کی آسانی کے لیے دو ایپلی کیشنز ، ’ڈیجیٹل ریلوے ڈرائیونگ سسٹم‘ اور ’آر اے بی ٹی اے‘ ایپس بھی لانچ کیں ، جو جدید ترین ٹیکنالوجی  اپنانے کا عزم ظاہر کرتی ہیں۔

شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبے کے تحت 40 ملین روپے کی لاگت سے 45 ریلوے اسٹیشنوں اور پشاور، راولپنڈی، لاہور، ملتان، سکھر اور کراچی ڈویژن کے دفاتر میں سولر پینل لگائے جائیں گے۔

پہلے مرحلے میں پاکستان ریلویز نے پشاور میں 3، راولپنڈی ڈویژن میں 5 ، لاہور ڈویژن میں 20، ملتان ڈویژن میں 4، سکھر ڈویژن میں 5 ، کوئٹہ ڈویژن میں 3 اور کراچی ڈویژن میں 5 پوائنٹس کا انتخاب کیا ہے۔

گزشتہ سال اس وقت کے وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے تحت بین الاقوامی معیار کے سولر پینل لگائے جائیں گے۔