Aaj TV - World

مغربی کنارے، اسرائیل کے 2 ’جاسوس‘ مارے گئے، ہجوم نے لاشیں گھسیٹ کر کھمبے پر لٹکا دیں
مغربی کنارے میں ہفتے کی صبح ایک پناہ گزین کیمپ میں ہجوم نے اسرائیل کے لیے دو مبینہ جاسوسوں کو ہلاک کر دیا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے رپورٹ کیا کہ جاسوسوں کی لاشوں کو ہجوم کی جانب سے لاتیں ماری گئیں اور بجلی کے کھمبے پر لٹکانے سے پہلے گلیوں میں گھسیٹا گیا۔

ایک مقامی مسلح گروپ نے چھ نومبر کو تلکرم پناہ گزین کیمپ میں دو فلسطینیوں پر اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی مدد کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

فلسطینی سیکیورٹی افسر کے مطابق پناہ گزین کیمپ میں چھاپے میں تین اہم عسکریت پسند مارے گئے تھے۔

ٹائمز آف اسرائیل کی خبر کے مطابق ہجوم کے ہاتھوں مرنے والوں کی شناخت 31 سالہ حمزہ مبارک اور 29 سالہ اعظم جوبرا کے نام سے ہوئی ہے۔

جاسوسوں کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں، جن میں ہجوم کو ان پر گالیاں بکتے ہوئے سُنا جا سکتا ہے۔

ایک فوٹیج میں جاسوسوں کو اسرائیلی فوج کے لیے کام کرنے کا ”اعتراف“ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے لیکن حماس اور اسرائیلی فوج  کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ۔