Aaj TV - Pakistan

کراچی میں فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی کے قتل کا معمہ حل، بہنوئی گرفتار
اورنگی ٹاون میں گزشتہ رات فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی فرح کے جاں بحق ہونے کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا، ملزم مقتولہ کا بہنوئی ہے۔

گزشتہ روز شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گھر کے اندر موجود 18 سالہ لڑکی گولی لگنے سے جاں بحق اور 5 سالہ بچی سمیت دو لڑکیاں زخمی بھی ہوئیں۔

مقتولہ کے اہل خانہ نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ گلی میں جھگڑا چل رہا تھا، اور ہم سب گھر میں بیٹھے ہوئے تھے، کہ فرح چائے بنانے کیلیے باورچی خانے میں گئی تو اس دوران فائر کی آواز آئی اور وہ گر گئی، جب اُس کے قریب جاکر دیکھا تو خون بہہ رہا تھا، اسے لے کر اسپتال پہنچے تو ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی۔

دوسری جانب پولیس حکام نے بتایا کہ فرح پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے، ملزم مقتولہ کا بہنوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے بیان میں اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی پستول چیک کررہاتھا، کہ اتفاقیہ گولی چل گئی جو سالی کو لگی اور وہ جاں بحق ہوگئی۔