Aaj TV - Business & Economy

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100انڈیکس 66 ہزار کی حد بھی برقرار نہ رکھ سکا
100انڈیکس پہلی بار 67 ہزار کی سطح عبور کرگیا، تاہم کاروبار کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کی لہر دوڑ گئی اور 100 انڈیکس 66 ہزار کی حد بھی برقرار نہ رکھ سکا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا، اور 100انڈیکس پہلی بار 67 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی 100انڈیکس میں 665 پوائنٹس اضافہ ہوگیا اور ایک نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ تاہم کاروبار کے دوران ایک موقع پر اسٹاک ایکسچینج میں مندی کی لہر دیکھی گئی اورسرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں 1900  پوائنٹس سے زائد کمی ہوئی، اور انڈیکس 66 ہزار اور 65 ہزار کی حدیں بھی برقرار نہ رکھ سکا، اور 100 انڈیکس64 ہزار 400 پر آگیا۔ تاہم بعد میں کچھ بہتری ہوئی اور 100 انڈیکس 1317 پواینٹس کی کمی کے ساتھ 65 ہزار 109 پوائنٹس پر آگیا۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر بھی تنزلی کا شکار رہا، اور انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 53 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد  ڈالر 283.25 روپے پر آگیا۔ تاہم کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 28 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر 283.50 روپے پر آگیا۔

کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کمی ہوئی اور انٹربینک میں ڈالر 283.61 روپے پر بند ہوگیا۔