Aaj TV - Pakistan

سرد موسم میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے اسکول ڈریس کوڈ میں عارضی تبدیلی
محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما کے دوران نجی اور سرکاری دونوں تعلیمی اداروں کے لئے اسکول ڈریس کوڈ میں عارضی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ حکام کو لکھے گئے خط میں محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ طلبہ پر کوئی پابندی نہیں ہونی چاہیے، انہیں اپنی پسند کے سویٹر اور جیکٹ پہننے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

عارضی چھوٹ جنوری اور فروری کے مہینوں کے لئے دی گئی ہے۔ اس سے قبل پنجاب بھر کے اسکولوں کے طالب علموں کے لیے مخصوص ڈریس کوڈ پر عمل کرنا لازمی تھا۔

یہ فیصلہ والدین پر مالی بوجھ کم کرنے اور خاص طور پر سرد موسم میں بچوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا تھا۔

تعلیم کے شعبے کے ماہرین نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سخت موسمی حالات کو کم کرنے اور معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے صحیح سمت میں ایک قدم ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں پنجاب حکومت نے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں طلبہ 18 دسمبر سے یکم  جنوری 2024 تک موسم سرما کی تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے۔