Aaj TV - Pakistan

جماعت اسلامی کا ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان
امیر جماعت اسلامی سراج الحق ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے عام انتخابات میں اتحاد نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ایک لاڈلے اور سپر لاڈلے کیلیے ماحول بنایا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں بات کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن امن، ترقی اور خوشحالی کے منشور پر لڑیں گے، 8،8 کنال پر بنے گورنر ہاؤسز اور کمشنر ہاؤسز کا خاتمہ کریں گے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ فنانشل منیجمنٹ اور فنڈز یوٹلائزیشن کو ٹھیک کریں گے، تعلیم و صحت میں ایمرجنسی نافذ کریں گے، بھکاریوں کیلئے بحالی ٹریننگ سینٹرز بنائے جائیں گے، عوام کے پاس حقیقی تبدیلی کا پیغام لیکر جائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ  پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن، نے ملک کو تباہ و برباد کر دیا ہے، ان دونوں جماعتوں سے کوئی اتحاد نہیں کریں گے، اور آئندہ انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ  اس وقت ایک لاڈلے اور سپر لاڈلے کیلیے ماحول بنایا جا رہا ہے،  اگر شفاف انتخابات کو یقینی نہ بنایا گیا تو الیکشن نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے، تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں ماحول نہ فراہم کیا گیا تو آئندہ حکومت نہیں چلے گی،

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ انتخابات کیلیے 50 فیصد سے زائد امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر چکے ہیں، شفاف انتخابات کیلیے عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن کا غیر جانبدار ہونا ضروری ہے۔