Aaj TV - World

روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 18 افراد ہلاک، 132 زخمی
روس نے یوکرین پر جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا۔ جس میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

روس نے دارالحکومت سمیت یوکرین کے شہروں پر بڑے پیمانے پر میزائل حملے کیے ہیں جو جنگ کے آغاز کے بعد ملک پر ہونے والے سب سے بڑے حملوں میں سے ایک ہے۔

یوکرین کے حکام نے بتایا کہ وسطی شہر نیپرو میں ایک شاپنگ سینٹر اور میٹرنٹی ہوم کو نشانہ بنایا گیا۔

اوڈیسا میں رہائشی عمارتوں پر تین راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں اور ایک حاملہ خاتون سمیت 3 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوئے۔

جمعہ کی صبح کیف، لویو، خرکیف اور مغربی اور جنوب کے دیگر شہروں میں رہائشی عمارتوں پر ہونے والے حملوں میں مجموعی طور پر  کم از کم 18 شہری ہلاک اور 132 زخمی ہوئے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ روس نے اس حملے میں تقریبا 110 میزائل داغے ہیں۔ زیلینسکی نے اپنے سوشل میڈیا چینلز پر ایک بیان میں کہا، “آج، روس نے اپنے ہتھیاروں میں تقریبا ہر قسم کے ہتھیار استعمال کیے ہیں۔