Aaj TV - Sports

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ فاسٹ بولرز کے نام، ایک ہی دن میں 23 وکٹیں گرادیں
جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ اپنے افتتاحی روز ہی فیصلہ کُن مرحلے میں داخل ہو گیا، جب دونوں ٹیموں کے بولرز نے ایک دوسرے پر قہر ڈھایا اور پہلے ہی روز 23 وکٹیں حاصل کرلیں،  جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 55 رنز پر ڈھیر ہوئی تو بھارتی ٹیم بھی 153 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلی جانے والی فریڈم ٹرافی کا دوسرا میچ آج کیپ ٹاؤن میں شروع ہوا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ اپنے افتتاحی روز ہی فیصلہ کُن مرحلے میں داخل ہو گیا جب دونوں ٹیموں کے بولرز نے ایک دوسرے پر قہر ڈھایا۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ کا پہلا دن فاسٹ بولرز کے نام رہا، فاسٹ بولرز پہلے ہی دن 23 وکٹیں لے اُڑے، جنوبی افریقا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 55 رنز جبکہ بھارتی ٹیم 153 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پہلے دن کے اختتام پر جنوبی افریقا نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کی نقصان پر 62 رنز بنا لیے ہیں۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم جنوبی افریقی بیٹنگ بھارتی بولرز کی تباہ کُن بالنگ کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم محض 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے محمد سراج نے تباہ کُن بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں، جنوبی افریقہ کے صرف 2 بیٹرز ڈبل فگرز میں داخل ہو سکے۔ کائل ویرین نے سب سے زیادہ 15 اسکور بنائے۔

جنوبی افریقا کی پہلی اننگز

جنوبی افریقا نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو شروع سے ہی اُن کے بیٹرز کے قدم ڈگمگا گئے اور پوری ٹیم صرف 55 رنز بنا کر پویلین روانہ ہو گئی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈن مارکرم نے 2، ڈین ایلگر نے 4، ٹونی دی زوزی نے 2، ٹرسٹن سٹبز نے 3 رنز بنائے۔

ڈیوڈ بیڈنگھم 12، کائل ویرین 15، مارکو جینسن صفر، کیشو مہاراج 3، کگیسو رباڈا5 اورر ناندرے برگر 4 اسکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے محمد سراج نے 6 جبکہ جسپریت بمراہ اور مکیش کُمار نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کی پہلی اننگز

بھارتی ٹیم پہلے ہی دن جنوبی افریقا کو صرف 55 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کرنے میں کامیاب تو ہو گئی لیکن اس کا خاص فائدہ نہ اُٹھا سکی اور 153 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی اور جنوبی افریقا پر 98 رنز کی مجموعی برتری حاصل کر لی۔

بھارتی ٹیم کے 153 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ تھے لیکن اگلے آنے والے 6 بیٹرز مجموعی اسکور میں بغیر کوئی اضافی کیے آؤٹ ہو گئے۔

پہلی انگز میں 55  رنز پر آل آؤٹ ہونے والی جنوبی افریقا کی ٹیم کے بولرز نے بھارتی بیٹرز کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کردی۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ ایک اننگز میں بغیر رنز کے اضافے سے 6 وکٹیں گری ہوں، بھارت کی پانچویں، چھٹی، ساتویں، آٹھویں، نویں اور دسویں وکٹ 12 گیندوں کے فرق سے گریں۔

بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے سب سے زیادہ 46 رنز بنائے، جبکہ کپتان روہت شرما نے 39، شبمن گل 36، اور کے ایل راہول 8 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بھارت کے 7 بیٹرز بغیر کوئی اسکور بنائے آؤٹ ہوئے جن میں اوپننگ بیٹر یشوی جیسوال، شریاز ائیر، راویندرا جدیجا، جسپریت بمراہ، محمد سراج، پراسید کسشنا اور مکیش کُمار شامل ہیں۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کگیسو رباڈا، لُنگی نگیڈی، اور ناندرے برگر نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقا کی دوسری اننگز

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے لیے دوسری اننگز کا آغاز بھی پہلی اننگز سے مختلف نہ رہا محض 62 رنز پر 3 وکٹیں گنوا دیں۔

جنوبی افریقا کی جانب سے اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ڈین ایلگر12 جبکہ ٹونی دی زورزی اور ٹرسٹن اسٹبس ایک ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ایڈن مارکرم 36 جبکہ ڈیوڈ بڈہنگم 7 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ بھارت کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 36 رنز درکار ہیں۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔