Aaj TV - Pakistan

نواز شریف وزیراعظم بنے تو جیلر سے جج تک سب سے انتقام لیں گے، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ہمارے وعدوں کی نقل کررہی ہیں، نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے، ان کے پاس عقل ہی نہیں ہے، پرانے سیاست دان نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں، وزیراعظم بن کر کسی سے انتقام نہیں لوں گا، نواز شریف وزیراعظم بنے تو جیلر سے جج تک سب سے انتقام لیں گے،  سیاستدان آپس میں لڑتے رہے تو ملک دشمن قوتیں فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

چنیوٹ میں پیپلزپارٹی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ  بلاول بھٹو نے کہا کہ چنیوٹ کےعوام کا استقبال بے مثال ہے، ایک بار پھر آیا ہوں اس سے قبل 2018 میں آیا تھا، کوئی بھی موسم ہو چنیوٹ کے عوام جذبے سے استقبال کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت جس مشکل میں ہے آپ سب کو علم ہے، پرانے سیاستدان صرف ذاتی دشمنی کررہے ہیں،  تمام سیاسی جماعتیں ہمارے وعدوں کی نقل کررہی ہیں، نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے، ان کے پاس عقل ہی نہیں ہے، پرانے سیاست دان نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں، ہمیں پرانے سیاستدان اور سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کرنا پڑے گا، ہمیں نئی سوچ اور نئی سیاست لانی پڑے گی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں نے ہر دور کا ظلم سہا ہے، مہنگائی، غربت اور بیروزگاری بڑھ رہی ہیں، نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کرنا چاہتا ہوں، پاکستان پیپلزپارٹی نے کبھی انتقام کی سیاست نہیں کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم پرظلم کیے گئے تب ہم نے انتقام کی بجائے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، خواتین کو گرفتار کرنا ہماری سیاست کاحصہ نہیں ہوگا۔

سابق وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ میری حکومت میں کوئی کارکن سیاسی قیدی نہیں ہوگا، اس ملک کو نفرت کی سیاست نے تقسیم کیا ہے سیاستدان آپس میں لڑتے رہیں گے تو ملک کے مخالفین فائدہ اٹھائیں گے، خواتین کو گرفتار کرنا ہماری سیاست کاحصہ نہیں ہوگا، میں عوام کو تین سو یونٹ بجلی مفت دلاؤں گا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ آپس میں لڑیں گے تو دشمن قوتیں نقصان پہنچائیں گی، یہ نہیں ہونے دیں گے، وزیرخارجہ رہا ہوں،ج انتا ہوں دنیا میں پاکستان کے خلاف کیا کیا سازش ہورہی ہے، عوام نے نوازشریف کے پہلے، دوسرے دور کا ظلم بھی برداشت کیا، جو آمر دور سے کم نہ تھی، ہمیں ایک نئی سوچ اور نئی سیاست لے کر آنی ہوگی، وزیرخارجہ رہا ہوں۔

انہو ں نے کہاکہ ہمیں موقع ملا تو ملک میں زرعی انقلاب لے کر آئیں گے۔ کارکنان گھر گھر جا کر پیپلزپارٹی کا منشور اور معاشی معاہدہ لوگوں کو سمجھائیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے نوازشریف کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عوام چوتھی بار وزیراعظم بننے کی خواہش رکھنے والے سے پوچھیں کہ آپ نے عوام کے لیے کیا کِیا۔ میں نوازشریف کی نفرت اور بغض کو اچھی طرح جانتا ہوں، اگر وہ وزیراعظم بن گئے تو آپ کو معلوم ہی نہیں کہ کیا ہوگا۔