Aaj TV - World

پانی فارغ کیوں رہے؟ برازیل نے تیرتا ہوا شمسی بجلی گھر لانچ کردیا
برازیل کے شہر ساؤ پالو میں شمسی بجلی گھر لانچ کیا گیا ہے۔ یہ پلانٹ 7 میگاواٹ کا ہے۔

میگالو پولیس میں لانچ کیا جانے والا یہ شمسی بجلی گھر 75 میگاواٹ کے منصوبے کا پہلا مرحلہ ہے۔ یہ منصوبہ 2025 میں مکمل ہوگا۔

ساؤ پالو کی حکومت نے بلنگز ریزروائر میں یو ایف ایف آروکیریا فلوٹنگ پی وی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کی تکمیل کا اعلان کیا۔ بلنگز ریزروائر ساؤ پالو میں پانی کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔

7 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کے لیے 10500 سولر پینل لگائے گئے ہیں۔ یہ تمام پینل ایک دبیز پولیتھیلین شیٹ پر نصب کیے گئے ہیں۔ یہ پلانٹ ملک کی نیٹ میٹرنگ اسکیم کے تحت کام کرے گا۔

حکومت نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ پلانٹ سالانہ 10 جیگا واٹ بجلی پیدا کرسکے گا۔ یہ پاور پلانٹ دی اسٹیٹ آف ساؤ پالو انوائرنمنٹل کمپنی کی ملکیت ہے۔

مقامی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے پلانٹس توانائی کے متبادل ذرائع سے مستفید ہونے کی سمت اہم قدم ہیں۔ ایسے بجلی گھر لگانے سے ایک طرف تو کوئلے یا کاربن ڈایوکسائڈ خارج کرنے والی دیگر اشیا کے استعمال سے چلنے والے بجلی گھر قائم کرنے حوصلہ شکنی ہوتی ہے اور دوسری طرف ماحول کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

آئندہ 6 سال میں متبادل ذرائع سے توانائی حاصل کرنے کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر

پانی کی سطح پر تیرتے ہوئے شمسی بجلی گھر قائم کرنے سے پانی کے بخارات بن کر اڑنے کا عمل بھی رک جاتا ہے اور دوسری طرف خشکی کا وہ رقبہ بھی بچ جاتا ہے جو ایسے منصوبوں کے لیے درکار ہوتا ہے۔