Aaj TV - Pakistan

عمران خان کو انجام تک پہنچاؤں گا، جادو ٹونے سے ملک کے فیصلے نہیں کرانے، عون چوہدری
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ  پی ٹی آئی نے یہی بنا لیا ہے کہ جہاں وہ ہارگئے وہاں دھاندلی ہوئی، سلمان اکرم راجہ کے لوگوں نے آر او دفتر میں ہوائی فائرنگ کی، اگر کوئی کالے کوٹ کی عزت پامال کرے تو یہ قابل قبول نہیں، سب کو قانون کے دائرے میں رہنا چاہئیے۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ کے مقابلے میں انتخابی میدان میں اترنے والے عون چوہدری نے کہا کہ 9 فروری کومیری  کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری ہوا، میں این اے 128 سے میں کامیاب ہوا، مخالف امیدوار سلمان اکرم راجہ کے لوگوں نے میونسپل کارپوریشن ملازمین پر تشدد کیا، انہیں اغواء کیا گیا۔

پریس کانفرنس کے دوران یہ الزام عائد کرنے والے عون چوہدری نے چند تصاویر دکھاتے ہوئے کہا کہ  یہ کالے کوٹ میں سمجھتے ہیں ہم جو کریں گے وہ قانون ہے میں وکلاء برادری کی بہت عزت کرتا ہوں لیکن اگر کوئی کالے کوٹ کی عزت پامال کرے تو یہ قابل قبول نہیں، سب کو قانون کے دائرے میں رہنا چاہئیے۔

عون چوہدری نے کہا کہ 8 اور 9 فروری کی شب کو 50 سے 60 افراد کے ہمراہ آر او دفتر پر حملہ کیا گیا اور اُن پر  مرضی کے مطابق رزلٹ بنانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ کس حیثیت سے آر او آفس گئے؟ جہاں  باقاعدہ لڑائی، جھگڑے کا ماحول بنایا گیا، سلمان اکرم راجہ کے لوگوں نے آر او دفتر میں ہوائی فائرنگ کی۔

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں نے حملہ کیا ان کے خلاف درخواست دی ہے، سلمان اکرم راجہ  نے ہائیکورٹ سے رجوع کرکے میری کامیابی پر اسٹے لیا، الیکشن کمیشن جو فیصلہ کرے گا وہ ہمیں قابل قبول ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 19 تاریخ کو ہمارے کیس کی سماعت ہے، پھر فیصلہ آئے گا، جو فارم 45 ہم دیں وہ غلط اور جو فارم یہ دیں وہ ٹھیک ہے؟ جس فارم پر یہ جیت رہے ہیں وہ ان کی نظر میں ٹھیک ہے، سلمان اکرم راجہ نے شرافت کا لبادہ اوڑھا ہوا ہے۔

عون چوہدری کا کہنا تھا کہ آپ نے اس ملک کے بچوں کو 9 مئی کی دہشت گردی میں استعمال کیا، 126 روز کے دھرنے میں آرگنائزر میں تھا، کیا اس دھرنے میں کوئی پیٹرول بم پھینکا گیا، ہم نے بنی گالہ میں بیٹھ کر 19 دن پر امن احتجاج کیا، جو اس دفعہ الیکشن میں ہارے ہیں وہ پچھلے انتخابات میں جیتے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 19 تاریخ کو فیصلہ میرے حق میں ہوجائے گا، ابھی گھر کے بھیدی نے لنکا نہیں ڈھائی، میں تسلیم کرتا ہوں کہ ہم ساتھ کھڑے ہوتے تھے، مجھے کامیاب قرار دیا گیا ہے، میں اس کا دفاع کروں گا۔

عون چوہدری نے کہا کہ ہمارا نیشنل اور پنجاب اسمبلی میں بھرپور کردار ہوگا، میں کل پریس کانفرنس کرکےان کاایک اورکردارپیش کروں گا، پاکستان کے مستقبل کے لیے سب کو مل کر فیصلے کرنے چاہئیں۔