Aaj TV - Pakistan

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے دو مختلف آپریشنز، 9 دہشتگرد ہلاک
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ ایک سپاہی شہید ہوگیا۔ ٹانک میں انٹیلی بیسڈ آپریشن میں 2 مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سکیورٹی فورسز نے  ضلع ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں علیحدہ علیحدہ انٹیلی جنس اطلاع کی بنیاد پر آپریشنز کیے۔

اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں دونوں مقامات پر 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ٹانک میں دو انتہائی مطلوب دہشت گرد رحمت اللہ عرف بدر منصور اور ٹی ایس امجد بابری ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں  ایک اور آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیزم واد بھی برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ایک سپاہی شاہ زیب اسلم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تمام دہشت گرد علاقے میں سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں کے ساتھ بھتہ خوری اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں  ملوث تھے۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی قربانیاں فوج کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔