Aaj TV - Pakistan

پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور امریکی فرم میں ہمالیائی نمک کے معاہدے پر دستخط
نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان انتظامی امور اور معاشی بحران کے حل کیلئے موثر اقدامات کررہا ہے، کھیوڑہ کی مصنوعات کو دنیا میں متعارف کروا رہے ہیں، نمک کی قدر میں اضافے سے برآمد بڑھے گی۔

وزارت توانائی کے زیراہتمام پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور امریکی فرم کے درمیان ہمالیائی نمک کی قدر میں اضافے اور برآمد کے مشترکہ منصوبے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ امریکا ہمارا تجارتی شراکت دار ہے، دونوں ممالک میں دوطرفہ تجارت کے فروغ سے معیشت مضبوط ہوگی، پاکستان کی مائنز کے شعبہ میں کارکردکی حوصلہ افزا ہے۔

انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے، یہاں شعبہ آئی ٹی، معدنیات اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، بیرونی سرمایہ کاری سے شعبہ معدنیات میں اصلاحات لا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کان کنی، آئی ٹی، زراعت، لائیو اسٹاک پر کام کررہی ہے، ایس آئی ایف سی سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈو آپریشن مہیا کر رہی ہے، پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کھیوڑہ کی معیاری مصنوعات کو دنیا میں متعارف کرا رہے ہیں، عالمی سطح پر سرمایہ کاری سے مقامی افراد کو روزگار ملے گا۔