Aaj TV - Business & Economy

کراچی تا پشاور ’وائٹ آئل پائپ لائن‘ منصوبے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں کراچی تا پشاور وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد کے لیے پاکستان اسٹیٹ آئل، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اور انٹراسٹیٹ گیس سسٹمز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

ماچھیکے۔ٹھلیاں۔تاروجبہ وائٹ آئل پائپ لائن منصوبہ کے لیے کنسورشیم کی تشکیل سے متعلق فریقین کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل میں منعقد ہوئی۔

ایم ڈی پاکستان اسٹیٹ آئل سید محمد طحہٰ، ڈائریکٹر جنرل فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن میجر جنرل عبدالسمیع اور مینیجنگ ڈائریکٹر انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ ندیم باجوہ نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔

پائپ لائن منصوبہ پٹرولیم ڈویژن اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے عزم کا عکاس ہے، ماچھیکے، ٹھلیاں تا روجبہ وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کا مقصد کراچی سے پشاور تک تیل کی پائپ لائن کی تکمیل کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات کی موثر نقل و حمل اور ملاوٹ کی روک تھام کے ساتھ ساتھ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔

یہ پائپ لائن لاہور کے قریب ماچھیکے سے پشاور کے قریب تارو جبہ تک مکمل کی جائے گی، پائپ لائن 3 حصوں پر مشتمل ہے جن میں ماچھیکے۔چک پیرانہ، چک پیرانہ سے روات اور روات سے تاروجبہ شامل ہیں، یہ فلیگ شپ منصوبہ ایف ڈبلیو او کی زیر پرستی پاکستان اسٹیت آئل اور ا انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز کے مشترکہ تعاون سےمکمل کیا جائے گا۔

427 کلومیٹر طویل پائپ لائن کا مقصد ابتدائی طور پر 6 ایم ٹی پی اے گنجائش کے ساتھ کراچی سے پشاور تک پیٹرولیم مصنوعات کی موثر سپلائی چین کو یقینی بنانا ہے، اس پائپ لائن سے ٹریفک کے دباؤ، ماحولیاتی آلودگی اور نقل و حمل کے اخراجات میں نمایاں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر توانائی محمد علی، سیکریٹری پٹرولیم ڈویژن مومن آغا اورسیکریٹری ایس آئی ایف سی جمیل قریشی نے بھی شرکت کی۔