Aaj TV - Pakistan

9 مئی واقعات: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں  ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 9 مئی کے واقعات پر قائم 6 کیسز جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدوں کے کیسز کی سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیلِ صفائی خالد یوسف نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر لاہور سے آ رہے ہیں، آج ضمانت کی درخواستوں پر دلائل دیں، عدالت سے استدعا ہے کہ کچھ وقت دیا جائے۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 11 بجے مقرر کر دی۔

بعدازاں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر اور سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے۔

اڈیالہ جیل حکام نے وڈیو لنک پر بانی پی ٹی آئی کی حاضری نہ لگوائے جانے سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروائی، جیل حکام نے بتایا کہ انٹرنیٹ کے مسئلہ کی وجہ سے ویڈیو لنک پر حاضری نہیں لگوائی جا سکتی۔

عدالت نے کہا کہ کل عدالتی سٹاف بھجوا کر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی حاضری لگوائی جائے گی، بانی پی ٹی آئی کی حاضری کیلئے اڈیالہ جیل جبکہ بشریٰ بی بی کی حاضری کے لیے عدالتی عملہ بنی گالہ جائے گا۔

جج طاہر عباس سپرا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں کل سنی جائیں گی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر کل صبح 11 بجے کا وقت مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ ترنول، رمنا، سیکرٹریٹ، کوہسار اور تھانہ کراچی کمپنی میں 6 مقدمات درج ہیں جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار میں توشہ خانہ جعلی رسیدوں کا مقدمہ درج ہے۔