Aaj TV - Life & Style - Celebrity

معروف امریکی مصنف و صحافی شان کنگ نے اہلیہ سمیت اسلام قبول کرلیا
ایوارڈ یافتہ معروف امریکی مصنف، صحافی اور انسانی حقوق کے رہنما 44 سالہ جیفری شان کنگ نے اپنی اہلیہ رائے کنگ کے ساتھ اسلام قبول کرلیا۔

شان کنگ کو نسل پرستی اور خصوصی طور پر افریقیوں اور مسلمانوں کے خلاف تشدد کے خلاف آواز اٹھانے کی وجہ سے شہرت حاصل ہے، اور وہ صحافت کے علاوہ انسانی حقوق کے رہنما بھی رہے ہیں۔

انہوں نے گزشتہ برس اکتوبر میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں کے خلاف انہوں نے صہیونی ریاست کے خلاف کھل کر بات کی تھی۔

جیفری شان کنگ کو یہودیوں اور اسرائیل کے خلاف بات کرنے اور فلسطینیوں کی حمایت پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا، ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو بھی پہلے شیڈوبین کیا گیا اور بعد ازاں ان کا اکاؤنٹ غیر فعال ہوگیا۔

شان کنگ گزشتہ چند ماہ سے مسلمانوں اور خصوصی طور پر فلسطینیوں کے حق میں کھل کر سامنے آئے تھے، جس وجہ سے انہیں امریکا میں مخالفت کا بھی سامنا رہا لیکن اب انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔

شان کنگ نے فیس بک پر دائرہ اسلام میں داخل ہونے اور کلمہ شہادت پڑھنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دنیا کو بتایا کہ انہوں نے امن اور محبت کے دین کا انتخاب کرلیا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں تصدیق کی کہ ان کی اہلیہ نے بھی ان کے ہمراہ اسلام قبول کیا اور دونوں نے اپنے شہر ڈیلاس کی قریبی مسجد میں نماز بھی ادا کی۔

شان کنگ نے مزید لکھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ اب دنیا کے دیگر ایک ارب سے زائد مسلمانوں کی طرح روزے بھی رکھیں گے۔

شان کنگ اور ان کی اہلیہ کی جانب سے اسلام قبول کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور متعدد معروف شخصیات اور سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی ان کی ویڈیو شیئر کی گئی۔

دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر شان کنگ اور ان کی اہلیہ کو دنیا بھر کی معروف شخصیات نے مبارک باد بھی پیش کی۔

خیال رہے کہ ان سے ایک ہفتہ قبل فلسطینیوں کی مخالفت کرنے والے برازیلین مارشل آرٹ فائٹر نے بھی مسئلہ فلسطین کے حقائق کا علم ہونے پر اسلام قبول کرلیا تھا۔