Aaj TV - Pakistan

تعلیم ہی ہمارے ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف  نے کہا ہے کہ تعلیم ہی ہمارے ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے، مجھے آج یہ دیکھ کر بے حد خوشی ہے کہ اکرام اللہ ایک پر اعتماد، پر جوش، فرمانبردار اور سلجھا ہوا طالب علم بن چکا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے قلعہ سیف اللہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالب علم اکرام اللہ کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے اکرام اللہ کا وزیراعظم ہاؤس میں استقبال کیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ سال 2022 کے سیلاب میں میرے قلعہ سیف اللہ کے دورے میں اکرام اللہ امدادی خیمے میں ملا تھا، اکرام اللہ کا خاندان سیلاب سے شدید متاثر ہوا تھا، اکرام اللہ نے حصول تعلیم کے مواقع کی عدم موجودگی پر غم و غصے کا اظہار کیا تھا، اکرام اللہ نے تب اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم ہی ہمارے ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے، مجھے آج یہ دیکھ کر بے حد خوشی ہے کہ اکرام اللہ ایک پر اعتماد، پر جوش، فرمانبردار اور سلجھا ہوا طالب علم بن چکا ہے۔

انہوں نے اکرام اللہ کو قلم اور نصابی سرگرمیوں میں مدد کے لیے اپنی ذاتی حیثیت میں ٹیبلٹ کا تحفہ دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ تعلیم کے حصول میں اکرام اللہ کے لیے مفید ثابت ہوگا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مزید کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب کے طور پر ہونہار طلباء کو میرٹ پر اسکالرشپ پر بیرون ملک بھیجنے کی سکیم شروع کی تھی اور اب اسی طرز پر وفاقی سطح پر طلباء کے لیے اسکالرشپ کا منصوبہ لائیں گے۔

ملاقات میں اکرام اللہ نے وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا اور شہباز شریف کے اس اقدام کو اس کی زندگی بدلنے کا وسیلہ قرار دیا۔

آخر میں اکرام اللہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو کتب کا تحفہ پیش کیا جبکہ وزیراعظم نے اکرام اللہ کو وزیراعظم ہاؤس سے خود الوداع کہہ کر رخصت کیا۔

اکرام اللہ لارنس کالج مری میں نویں جماعت کا طالب علم ہے، ملاقات میں لارنس کالج کے پرنسپل اور ہاؤس ماسٹر بھی موجود تھے۔