Aaj TV - Sports

جویریہ خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جویریہ خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

قومی ویمنز کرکٹر جویریہ خان نے اپنے 15 سالہ ون ڈے کیریئر کا آغاز 6 مئی 2008 کو سری لنکا کے خلاف ویمنز ایشیا کپ میں کرونیگالا سری لنکا میں کیا تھا جبکہ انہوں  نے ٹی 20 انٹرنیشنل کا آغاز 2009 میں آئرلینڈ کے خلاف ڈبلن میں کیا تھا۔

جویریہ نے 228 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان ویمنز ٹیم کی نمائندگی کی اور 4 ہزار 903 رنز بنائے، جس میں 2 سنچریاں اور 25 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ انہوں نے 28  وکٹیں بھی حاصل کیں۔

جویریہ اس وقت پاکستان ویمنز ٹیم کے لیے ون ڈے اور ٹی 20 میں دوسری سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی ہیں جبکہ بسمہ معروف کے علاوہ ہر فارمیٹ میں 2,000 سے زیادہ رنز بنانے والی پاکستان کی واحد خاتون کرکٹر ہیں۔

انہوں نے 50 اوورز کے 4 ورلڈ کپ اور 8 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کی  جبکہ جویریہ خان اس پاکستان ویمنز ٹیم اسکواڈ کا بھی حصہ تھیں جنہوں نے چین اور جنوبی کوریا میں منعقدہ 2010 اور 2014 کے ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

جویریہ نے 17 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتانی بھی کی، انہوں نے خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 2 ایڈیشنز (2018 اور 2020) میں ٹیم کی کپتانی  کی۔

کراچی میں پیدا ہونے والی 35 سالہ کرکٹر نے گزشتہ سال اگست میں لاہور میں ہونے والے پی سی بی لیول 2 کرکٹ کوچنگ کورس میں بھی حصہ لیا تھا۔

سماجی رابطے کے ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کیے گئے اپنے بیان میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے جویریہ خان کا کہنا تھا کہ  ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے اور یہی وقت ہے کہ میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کردوں تاہم میں لیگ کرکٹ کے لیے دستیاب رہوں گی۔

جویریہ خان نے مزید کہا کہ میں اپنے پورے کیریئر میں ملنے والی حمایت پر شکر گزار ہوں، اپنے خاندان، ٹیم کی ساتھیوں، پاکستان کرکٹ بورڈ، اپنے ادراے زیڈ ٹی بی ایل کا ہر قدم پر تعاون اور رہنمائی کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، مجھے دنیا بھر میں پاکستان کا جھنڈا تھامنے کے اعزاز پر فخر ہے۔

پی سی بی ویمنز ونگ کی سربراہ تانیہ ملک نے جویریہ خان کی پاکستان ویمنز کرکٹ کے لیے خدمات کو خوب سراہا اور کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور تمام کرکٹ فینز کی طرف سے وہ جویریہ خان کے شاندار کریئر اور پاکستان کرکٹ کے لیے ان کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلے کے ساتھ ان کے شاندار ریکارڈز  خود ہی بیان کررہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ان کا شاندار کریئر ملک کی بہت سی لڑکیوں کو نہ صرف اس کھیل میں حصہ لینے بلکہ کئی سال  تک اس میں مہارت حاصل کرنے کی ترغیب دے گا، ہم ان کے انتھک عزم کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کے بہترین مستقبل کے خواہشمند ہیں۔