Aaj TV - Pakistan

پاکستان کی مشکلات کم ہوتی نظر نہیں آتیں، برطانوی جریدہ
حکومت قائم ہوچکی ہے، وفاقی کابینہ بھی تشکیل پاچکی ہے مگر پاکستان کی مشکلات کم ہوتی نظر نہیں آتیں۔ معیشت اب تک ڈانواڈول ہے۔ مزید بیرونی قرضوں کی اشد ضرورت ہے۔

برطانوی جریدے دی اکنامسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ملک کو اب بھی بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ سرکاری خزانہ تقریباً خالی پڑا ہے۔ ملک کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے قرضے کا انتظار ہے۔

دہشت گردی کی لعنت نے ملک کو اب تک جکڑ رکھا ہے۔ دہشت گردی کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ ملک کو استحکام کی اشد ضرورت ہے۔ حکومت اب تک قدرے گومگو اور بدحواسی کے عالم میں دکھائی دے رہی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے بہت سے ہتھکنڈے اپنائے جانے کے باوجود پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی پوزیشن اب بھی مضبوط ہے۔ اُنہیں اُن کے پرستاروں، حامیوں اور کارکنوں سے دور رکھنے کی کوششیں اب تک ناکامی ہی سے دوچار ہوئی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش کا طریقہ بھی آزماکر دیکھا ہے مگر کچھ خاص فرق نہیں پڑا۔