Aaj TV - Sports

19سال سے ناقابل شکست پاکستانی ڈیف کرکٹ ٹیم کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 19 سال سے مسلسل ورلڈ کپ جیتنے والی ڈیف کرکٹ ٹیم کو بڑی  انعامی رقم دے دی۔

19سال سے ناقابل شکست رہنے والی ڈیف کرکٹ ٹیم کی وزیراعلیٰ آفس میں شاندار پذیرائی ہوئی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈیف ورلڈ کپ جیتنے والی کرکٹ ٹیم کو وزیراعلی آفس مدعو کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی دعوت پر آنے والی ڈیف کرکٹ ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا، مریم نواز اپنی نشست چھوڑ کر کھلاڑیوں کے درمیان بیٹھ گئیں۔

مریم نواز نے ڈیف کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہا اور ان سے اشاروں کی زبان میں گفتگو کی۔

ڈیف کرکٹرز نے اشاروں کی زبان میں قائد محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے نام بیان کیے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کھلاڑیوں کو 38 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا جبکہ انہوں نے ہر ڈیف کرکٹرکے لیے انعام کی رقم 2 لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کر دی۔

مریم نواز نے ڈیف کرکٹرز کی فرمائش پر متعلقہ حکام کو فوری طور پر کرکٹ گراؤنڈ مختص کرنے کا حکم دے دیا اور ڈیف کھلاڑیوں کو پنجاب کے سرکاری محکموں میں جاب کے لیے اقدامات کی بھی ہدایت کردی۔

کھلاڑیوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو شیر کے سنہری مجسمے کا ماڈل پیش کیا، وزیراعلیٰ پنجاب اور شرکاء نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تالیاں بجائیں۔

ڈیف کرکٹ ٹیم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو دبئی ورلڈ کپ ٹرافی پیش کی جبکہ مریم نواز نے کھلاڑیوں کی خواہش پر گروپ فوٹو اور الگ الگ تصاویر بھی بنوائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوز شریف نے ڈیف کرکٹرز کی خواہش پر ان کو محمد نواز شریف سے ملانے کا وعدہ کیا جبکہ  ڈیف کرکٹ ٹیم نے قائد محمد نواز کی صحت اورسلامتی کے لیے دعا بھی کی۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ کھلاڑیوں سے زیادہ مجھے 19سال سے ناقابل شکست ڈیف کرکٹ ٹیم سے ملنے کا اشتیاق تھا، ڈیف کرکٹرز نے قدرتی جسمانی کمی کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے آڑے نہیں آنے دیا، ڈیف کرکٹرز نے بڑا کام کیا جس کی کوئی قیمت یا معاوضہ نہیں ہو سکتا، اسی طرح آگے بڑھتے رہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ڈیف کرکٹرز حکومت کے اچھے کاموں کو نہ صرف دیکھتے ہیں بلکہ سراہتے ہیں، یہ سب میرے شیر ہیں، میرے بچے ہیں اور میں ان کی دل کی گہرائیوں سے قدر کرتی ہوں، دعا کریں کہ ہم 5 سال میں عوام کی فلاح وبہبود کے سارے کام کر جائیں۔

ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف سے مل کر بہت خوشی ہوئی، ان کے اقتدار میں آنے کی دعا کرتے رہے ہیں، مریم نواز کی جانب سے مدعو کرنے پر بہت خوش ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہمارے دل جیت لیے، ہمیشہ ان کے لیے دعائیں کریں گے۔

اس موقع پر سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، سیکریٹری اسپورٹس اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔