Aaj TV - Business & Economy

پاکستان میں 5 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری، سعودی وزیر خارجہ وفد کے ساتھ پاکستان پہنچ گئے
پاکستان میں سعودی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کا سعودی وفد وزیر خارجہ کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گیا۔

بارشیں اور موسم کی خرابی کے باعث سعودی وزیر خارجہ کی پرواز تاخیر کا شکار ہوئی، سعودی وزیرِ خارجہ کی پرواز نے ساڑھے چار بجے اسلام آباد پہنچنا تھا، تاہم، خراب موسم کے باعث وفد کو پاکستان پہنچنے میں تاخیر ہوئی اور ان کی پرواز تقریباً ساڑھے چھ بجے نور خان ائیربیس پر لینڈ ہوئی۔

سعودی وزیر خارجہ طیارے سے باہر آئے تو ان کے پاکستانی ہم منصب اسحاق دار نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ سعودی عرب میں سعودی قیادت نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی تھی۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیے میں پاکستان میں 5 ارب ڈالر مالیت کے سعودی سرمایہ کاری پیکج کا پہلامرحلہ جلد مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سعودی وفد کی قیادت سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود کریں گے، جبکہ وفد میں وزیر صنعت ، وزیر توانائی سمیت دیگر وزراء، سعودی سرمایہ کار اور اقتصادی ماہرین بھی شامل ہوں گے۔

سعودی وفد پاکستان میں ریکوڈک، دیا میر باشا ڈیم ، چھوٹی آئل ریفائنریز کی توسیع سمیت مائننگ و سیاحت کے شعبوں میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے میٹینگز کرکے روڈ میپ طے کرے گا۔

وفد پاکستانی ہم منصبوں سے دیامیر بھاشا ڈیم منصوبے ، چنیوٹ میں مائننگ منصوبے، خبیر پختونخواہ میں دو سیاحتی زونز بنانے کے منصوبوں، ریکوڈک کے ایک ارب ڈالر کے شیئرز خریدنے، تیل کی صفائی کے لیے چھوٹی آئل ریفائنریز کے منصوبوں میں توسیع اور خیبر پختونخواہ میں مائننگ کی دو لیزیز کے منصوبوں پر بات چیت و معاہدے کرے گا۔

سعودی وفد پاکستان میں منصوبوں و سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدوں کا ابتدائی کام مکمل کرلے گا تو دو ہفتے بعد مئی کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں محمد بن سلمان کی بھی پاکستان آمد متوقع ہے، جن کی آمد پر سرمایہ کاری کے منصوبوں پر باقاعدہ معاہدوں کو حتمی شکل دے کر پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری شروع کردی جائے گی، جو پاکستان کے لیے اقتصادی میدان میں وسیع کامیابیوں کا موجب بنے گی۔