Aaj TV - Pakistan

بشری بی بی کی بہن پھٹ پڑیں، پی ٹی آئی وکلا پر تنقید
بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں پیش آنے والے واقعات پر ان کی بہن مریم ریاض وٹو نے تشویش کااظہار کیا ہے۔ ٹی وی انٹرویوز میں وہ پی ٹی آئی وکلا پر بھی پھٹ پڑیں۔

نجی ٹی وی چینلز سما اور  ایک نیوز پر گفتگو کرتے ہوئے بشری ٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو کاکہنا تھاکہ2ماہ ہو گئے بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کرنے کی اجازت نہیں ملی، جب بہن سے ملاقات ہوئی 10سے12پولیس اہلکار ہمراہ تھے۔

مریم ریاض نے کہا کہ دوران قیدبشریٰ بی بی کے ساتھ پیش آنیوالے واقعات پرتشویش ہے، انہیں یقینی طور پر کئی بار کھانے میں کچھ ملا کر دیا گيا ہے، ان کی درخواست کے باوجود انہیں 10-15 دن تک کسی ڈاکٹر کو نہيں دکھایا گیا۔

مریم ریاض نے کہا کہ مائنس عمران پارٹی پر کمپرومائز کرنے والے زیادہ عرصے تک اپنے پاس عہدے نہیں رکھ سکتے، آخر کار خان صاحب باہر آہی جائيں گے اور ورکر سب کچھ دیکھ رہا ہے۔

مریم ریاض وٹو کا کہنا تھا کہ نکاح کیس میں وکلا پیش نہیں ہو رہے اور بار بار تاریخ دی جا رہی ہے ، ہمارے پارٹی وکلا کی طرف سے کوئی بات نہیں کی جارہی، پارٹی میں تقسیم کی وجہ معلوم نہیں۔ججوں کے خط کے بعد بھی خاص ایکشن نظر نہیں آیا، حامدخان ، لطیف کھوسہ اور علی ظفر بھی بات نہیں کر رہے ، ، ووٹرز کو ان کا احتساب کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے خود کو اپو زیشن سمجھ رہے ہیں حالانہ یہ جیتی ہوئی پارٹی ہے۔پارٹی کو مینڈیٹ واپس لینے کیلئے بہت کام کرنا ہوگا۔

مریم ریاض وٹو کاکہنا تھاکہ میرا پی ٹی آئی کا کوئی عہدہ نہیں،صرف ممبر ہوں بات کرنا میرا حق ہے ۔

بشری بی بی کی بہن کا مزید کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں میرے اور بشریٰ بی بی کیلئے قابل احترام ہیں۔