Aaj TV - World

امارات میں ریکارڈ بارشوں کے دوران لوگوں نے گھروں کے دروازے پریشان حال لوگوں کیلئے کھول دیئے
متحدہ عرب امارات میں موسلا دھار، طوفانی بارشوں نے ہنگامی کیفیت پیدا کردی ہے۔ امارات میں بارش کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ خلیج ٹائمز نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ بارش کے دوران گھروں سے دور، پریشان حال افراد کو بہت سے شہریوں نے اپنے گھروں میں پناہ دی۔

منگل کو یو اے ای میں ریکارڈ بارش ہوئی۔ 1949 سے اب تک کے دستاویزی ریکارڈ کی رُو سے یہ سب سے زیادہ بارش تھی۔ قومی مرکزِ موسمیات نے بتایا کہ العین کے علاقے خاتم الشاکلہ میں چوبیس گھنٹے سے بھی کم وقت میں 254 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ 9 مارچ 2016 کو اسی مرکز کے شعیب اسٹیشن نے 287.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی تھی۔

موسم کی کیفیت میں اچانک رونما ہونے والی تبدیلی سے نمٹنے میں حکومت کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید خطرناک اور ریکارڈ توڑ بارش ہوسکتی ہے۔

یو اے ای میں بھاری بارشیں غیر معمولی معاملہ ہیں۔ موسلا دھار بارشوں سے لوگوں کو کو پیش آنے والی مشکلات سے قطعِ نطر ایک خوش کن حقیقت یہ ہے کہ ان بارشوں کے نتیجے میں زیرِ زمین پانی کے ذخائر بھی مضبوط ہوگئے ہیں۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھاری بارشیں بہت سے شہریوں کے لیے انتہائی پریشان کن تھیں کیونکہ وہ ایسی کسی بھی صورتِ حال کے لیے تیار نہ تھے۔ جو لوگ اپنے گھروں سے دور بارش میں پھنس گئے تھے اُن کے لیے بہت سے شہریوں نے اپنے گھروں کے دروازے کھول دیے۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بالخصوص رین سپورٹ واٹس ایپ گروپس نے اہم کردار ادا کیا۔

شارجہ میں کام کرنے والے بھارتی شہری اسلم نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپ کے ذریعے بہت سے شہریوں نے بارش میں پھنسے ہوئے لوگوں کو اپنے ہاں پناہ دی، ان کے کھانے پینے کا اہتمام بھی کیا۔ مصیبت میں گھرے ہوئے کسی اجنبی کی مدد کرنے کا یہ بھرپور جذبہ یو اے ای کی نمایاں خصوصیات میں سے ہے۔