Aaj TV - Pakistan

خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
خیبر میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، جن میں دہشت گرد سرغنہ قاری واجد عرف قاری بریال اور دہشت گرد سرغنہ رازق شامل ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔

سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، 7 دہشتگرد ہلاک

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہا جبکہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ آج صبح ہی آئی ایس پی آر کے بیان میں ٹانک میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کی اطلاع دی گئی تھی۔

پریس ریلیز میں بتایا گیا تھا کہ ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی پر سیکیورٹی فورسز کا آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

پریس ریلیز کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔