Aaj TV - Pakistan

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
خلائی تحقیق کے میدان میں پاکستان نے اہم سنگ میل طے کرلیا، پاکستان چین کے قمری مشن چانگ ای سکس کا حصہ بن گیا

نیا مصنوعی سیارہ تیار کر لیا گیا ہے، مصنوعی سیارے کا وزن سات کلو گرام ہو گا جس میں دو آپٹیکل کیمرے نصب ہوں گے۔

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، یہ مشن تین مئی کو روانہ کیا جائے گا۔

اس حوالے سے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن  ڈاکٹر خرم خورشید  کا کہنا ہے کہ تین مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجا جائےگا۔

مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا جائے گا، سیٹلائٹ آئی کیوب قمرکی لانچ کو ویب سائٹ سے لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ آئی کیوب قمر کا ڈیزائن اور ڈویلپمنٹ چائنا اور سپارکو کے اشتراک سے تیارکیا گیا، چاند کی تصاویر بنانے کیلئے آئی کیوب قمر میں دو کیمرے نصب ہیں۔

پاکستان کا سیٹلائٹ مشن چاند کے مدارکے چکر کاٹے گا اور  مشن سے لی جانے والی تصاویر تحقیقی مقاصد میں کام آئیں گی، چین کا سیٹلائٹ مشن چاند پر لینڈ کرے گا اور یہ مشن چاند کی مٹی جمع کرے گا۔