Aaj TV - Pakistan

گندم درآمد اسکینڈل: وزیراعظم کو آج پیش کی جانے والی انکوائری رپورٹ تیار نہ ہوسکی
گندم درآمد اسکینڈل سے متعلق انکوائری کمیٹی کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کی جانے والی رپورٹ تیار نہیں کی جاسکی، وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے آج رپورٹ طلبی کی ہدایت جاری کی تھیں۔

ذرائع کے مطابق ابھی تک کمیٹی نے کسی بھی موجودہ یا سابقہ حکومتی سیاسی شخصیت کوطلب نہیں کیا اورامکان ظاہرکیا جارہا ہے کہ کمیٹی سیاسی شخصیات سے بھی تحقیقات کا مطالبہ یا تجویزدے سکتی ہے۔

دوسری جانب اس معاملے پر اہم انکشافات سامنے آئے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت ہورہی ہے۔ علاوہ ازیں گندم امپورٹ کے معاملے پر پنجاب حکومت کی نااہلی سامنے آئی ہے۔

گندم خریداری پر پنجاب حکومت نے تاخیر سے نشاندہی کی جبکہ 31 مارچ کو آخری جہاز آنے سے 6 روز پہلے اعتراض اٹھایا۔ دوسری طرف چیئرمین کسان اتحاد خالد کھوکھر کہتے ہیں، ایک ارب ڈالر کا زرمبادلہ باہر گیا، 10 مئی سے ملک گیر احتجاج شروع کریں گے۔

تحقیقات میں نئے حقائق

گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات میں نئے حقائق سامنے آئے ہیں جن کے مطابق پنجاب حکومت کے منع کرنے کے باوجود وفاق نے ساڑھے 8 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کی تاہم اب اس معاملے پر پنجاب حکومت کی نااہلی سامنے آگئی، پنجاب حکومت پہلے خاموش بیٹھی گندم درآمد ہوتے دیکھتی رہی۔

26 لاکھ ٹن گندم امپورٹ پر پنجاب نے سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو امپورٹ روکنے کا خط لکھا تھا جبکہ 31 مارچ کو گندم درآمد سے 6 روز پہلے  25 مارچ 2024 کو سیکرٹری فوڈ پنجاب کی جانب سے لکھے گئے خط کی کاپی سامنے آئی ہے۔

گندم بحران: کسان اتحاد کا 10 مئی سے احتجاج شروع کرنے کا اعلان

سیکرٹری فوڈ پنجاب کا خط

سیکرٹری فوڈ پنجاب نے خط میں لکھا تھا کہ اب تک ساڑھے 34 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کی جا چکی ہے، پنجاب میں پیدواری رقبہ ایک کروڑ 60 لاکھ ایکڑ سے بڑھ کر ایک کروڑ 74 لاکھ ایکڑ ہوگیا ہے جبکہ گندم کی پیداوار 2 کروڑ 13 لاکھ سے بڑھ کر 2 کروڑ 42  لاکھ ٹن متوقع ہے۔

خط میں لکھا گیا تھا کہ امپورٹ جاری رہی تو نہ صرف مارکیٹ میں گندم سر پلس ہوگی بلکہ کسان بھی متاثر ہوگا، پنجاب میں گزشتہ برس 40 لاکھ ٹن گندم خریداری کی گئی، مارکیٹ میں امپورٹڈ گندم کی موجودگی سے گندم کی ریلیز محض 18 لاکھ ٹن ہو سکی۔

خط میں مزید لکھا گیا تھا کہ پنجاب کے پاس 22 لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے، صوبائی حکومت کے پاس موجود اسٹاک کی مالیت 80 ارب ہے جس پر سود دینا ہے۔

انوار الحق کاکڑ گندم درآمد کرنے کے اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے

خط میں پنجاب کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ گندم کی مزید امپورٹ سے سرکاری خزانے کو نقصان ہو گا، مکمل پابندی لگائی جائے۔

گندم درآمد اسکینڈل: انکوائری کمیٹی کے سامنے اعداد و شمار پیش

گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کے حوالے سے قائم انکوائری کمیٹی کے سامنے گندم کی درآمد کے اگست 2023 سے مارچ 2024 کے اعداد و شمار پیش کردیے گئے۔

انکوائری کمیٹی کو بتایا گیا کہ یہ گندم روس یوکرائن سمیت دیگر ممالک سے بھی درآمد کی گئی، درآمد کنندگان کی فہرست بھی کمیٹی میں پیش کی گئی، وزیراعظم  شہبازشریف کو گندم درآمدگی تحقیقات سے آگاہ رکھا جارہا ہے۔

سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور سیکرٹری خوراک نے اب تک کی  تحقیقات سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

گندم کی اضافی درآمد میں سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا نام سامنےآگیا، 300 ارب روپے کا نقصان

رپورٹ کے مطابق اگست 2023 سے مارچ 2024 تک 330 ارب روپے کی گندم درآمد ہوئی، پی ڈی ایم گورنمنٹ نے جولائی 2023 میں گندم درآمدگی سے متعلق فیصلہ معلق رکھا تھا، نگراں حکومت کے دور میں 250 ارب کی لاگت کی 28 لاکھ  میٹرک ٹن درامد گندم پاکستان لنگراندازہوئی، موجودہ حکومت میں 80 ارب کی لاگت کی 7 لاکھ میٹرک ٹن درامد گندم پاکستان پہنچی۔

رپورٹ کے مطا بق مجموعی طور پر پاکستان سے گندم درآمد گی کے لیے ایک ارب 10 کروڑ ڈالرپاکستان سے باہر گئے، اکتوبر 2024 میں ساڑھے 4 لاکھ 25 ہزار میٹرک ٹن گندم درامد کی گئی، نومبر 2023 میں 5 لاکھ میٹرک  ٹن گندم درآمد کی گئی، ساڑھے3 لاکھ 35 ہزارمیٹرک ٹن گندم دسمبر 2023 میں درآمد کی گئی، جنوری 2024 میں 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی، فروری 2024 میں ساڑھے 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گندم کے 70جہاز6 ممالک سے درآمد کیے گئے، پہلا جہاز پچھلے سال 20 ستمبر کو اور آخری جہاز 31 مارچ رواں سال پاکستان پہنچا، باہر سے گندم  280 سے 295 ڈالرز پرمیٹرک ٹن درآمد کی گئی۔

وزارت خزانہ نے نجی شعبہ کے ذریعے صرف دس لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت بھی دی تھی۔

مرکزی چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کا وزیر اعظم کو خط

دوسری جانب سرکاری سطح پر گندم کی خریداری نہ ہونے کے باعث کسان اتحاد پاکستان کے مرکزی چیئرمین خالد حسین باٹھ نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

خالد حسین باٹھ کی جانب سے لکھے گئے خط میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے گزارش کی گئی ہے کہ کسانوں کی گندم کی فصل کو آئے ہوئے 2 سے ڈھائی ماہ ہو چکے ہیں، پاکستان بھر میں کسانوں نے اپنی گندم نکال لی ہے، کسانوں نے اس سال پاکستان میں وافر مقدار میں گندم کی پیداوار کی ہے جو کہ کسانوں کا جرم بن گیا۔

وزیراعظم کا فروری 2024 کے بعد گندم کی درآمد جاری رکھنے پر تحقیقات کا حکم

مرکزی چیئرمین کسان اتحاد کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ سب سے پہلے باہر سے امپورٹ ہونے والی گندم کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیئے، پنجاب حکومت نے 3900 روپے فی من ریٹ مقرر کیا جس پر ابھی تک ایک دانہ نہیں خریدا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرامن احتجاج کرنے پر کسانوں پر تشدد ہوا گرفتاریاں کی گئی، سوشل میڈیا پر کسانوں کو انتشار کی طرف دھکیلنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے،  کسانوں اور اداروں کو آمنے سامنے لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، کسان ملک کی حفاظت کا ضامن ہے۔

خالد حسین باٹھ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے کسانوں کے اوپر تشدد قابل قبول نہیں، کسانوں کی گندم اس وقت 2600 سے لے کر 3 ہزار روپے تک خریدی جا رہی ہے جو کہ مڈل مین خرید رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو عام شہری کو اٹا مہنگا ملے گا اور کسانوں کا اربوں روپے کا نقصان ہوگا،ہمارا مطالبہ ہے ہماری گندم حکومتی ریٹ پر خریدی جائے تاکہ ہم اگلی فصل کاشت کر سکیں۔