Aaj TV - Pakistan

پیاز کے نرخ میں نمایاں کمی، اضافے کی حالیہ وجہ سامنے آگئی
کئی ماہ تک خواتینِ خانہ کو انتہائی پریشانی سے دوچار رکھنے والی پیاز کے دام نیچے آگئے ہیں۔ پیاز بیشتر کھانوں کا بنیادی جُز ہے۔ کم و بیش چھ ماہ کے دوران ملک بھر میں پیاز کی شدید قلت رہی جس کے نتیجے میں اس کے دام 200 سے  سے 300 روپے فی کلو تک رہے۔ اب چھوٹی پیاز 80 روپے جبکہ معیاری، بڑی پیاز 100 سے 120 روپے فی کلو کے نرخ پر فروخت ہو رہی ہے۔

بھارت میں پیاز کی بڑی فصل ہوئی تھی مگر اس نے قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے برآمد پر پابندی عائد کردی تھی۔ بھارت سے پیاز نہیں منگوائی جاسکی اور دوسری طرف افغانستان کو پیاز کی برآمد جاری رہی جس کے نتیجے میں پاکستان بھر میں پیاز کے نرخ بلند ہوتے گئے۔

کراچی، لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں پیاز کے نرخ 80 سے 100 روپے فی کلو تک ٓگئے ہیں۔ کسان رہنما شہزادہ سلطان کا کہنا ہے کہ قلت کے باوجود پیاز کی برآمد نہ روکی گئی۔ اس کے نتیجے میں خواتینِ خانہ کے لیے بیشتر کھانوں کے اہم ترین جُز کا اہتمام کرنے میں مشکلات پیدا ہوئیں۔

کسان رہنما کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے اپنے عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیاز کی برآمد روک دی تھی۔ یہی اقدام ہمارے ہاں بھی کیا جاتا تو پیاز اور دیگر اشیائے خور و نوش کے حوالے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔