Aaj TV - Pakistan

بیوی کے دائر کردہ مقدمے میں شوہر کو توہین قرآن پر سزا
کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی ذبیحہ خٹک کی جانب سے قرآن پاک کی توہین کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو بڑی سزا سنا دی گئی۔

اطلاعات کے مطابق عدالت نے زعیم عمران نامی ملزم کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سنایا۔  پراسیکیوٹر حنا ناز کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ملزم کی اہلیہ  نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔ شوہر کو بیوی کے ہر وقت موبائل استعمال کرنے پر اعتراض تھا اور شوہر نے مدعیہ پر اس بات کا الزام بھی لگایا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ زعیم عمران کو دفعہ 295 بی کے تحت سزا سنائی گئی ہے، ملزم نے گناہ کرنے کے ساتھ قانون کی خلاف ورزی بھی کی۔

ملزم زعیم نے اپنی بیوی سے کہا کہ تم قرآن کی کتاب پر حلف اٹھاؤ کہ تم کس اور کے ساتھ رابطے میں نہیں۔ اہلیہ کے وضاحت دینے کے باوجود شوہر کو یقین نہیں آیا اور اس نے طیش میں آکر قران پاک جلا دیا۔ مذکورہ واقعے کے بعد مدعیہ نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروا کر بعد میں خلع لینے کا بھی اعلان کیا۔

عدالت نے کہا کہ ملزم کی جانب سے ایسے شرمناک عمل سے معاشرے کے احساسات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے، ملزم اپنے مؤقف میں کیا گیا دعویٰ بھی ثابت نہ کرسکا۔ملزم زعیم یہ بتانے سے بھی قاصر رہا کہ آخر قرآن پاک کی بے حرمتی اس نے نہیں کی تو پھر کس نے کی۔

ملزم نے عدالت میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بیوی کے کسی اور کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔