Aaj TV - World

بھارتی گاؤں جو پاکستان میں شامل ہونا چاہتا ہے، ’شاید وہاں کوئی ہماری بات سن لے‘
بھارتی پنجاب میں ایک گاؤں ایسا بھی ہے جو اپنی سرکار سے اس قدر پریشان اور غصہ ہے کہ اب پاکستان میں شامل ہونا چاہتا ہے۔

پاکستان کے ساتھ متصل سرحد پر واقع کالووالا گاؤں کے مکینوں نے بھارت میں جاری عام انتخابات میں کسی کو بھی ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

کالووالا گاؤں پنجاب کے ضلع فیروزپور میں واقع ہے جس کی آبادی 300 نفوس پر مشتمل ہے۔

بھارتی اخبار ”انڈین ایکسپریس“ کے مطابق اس گاؤں کے تین اطراف دریائے ستلج ہے جبکہ چوتھی جانب پاکستان اور بھارت کی سرحدی باڑ ہے۔

معاملہ کچھ یوں ہے کہ گزشتہ برس سیلاب کی وجہ سے یہ گاؤں مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔

مقامی افراد کا الزام ہے کہ حکومت نے ان کی بروقت مدد نہیں کی جس کی وجہ سے وہ مایوس ہیں۔

دہلی سے وارانسی جانے والی انڈیگو کی فلائٹ میں ’بم کی افواہ‘

کالووالا گاؤں کے رہائشی 22 سالہ نوجوان ملکیت سنگھ نے اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے بعد ہمارے گاؤں میں کچھ نہیں بچا۔ ہر طرف ریت اور گہرے گڑھے دکھائی دیتے ہیں۔ پہلے یہ جزیزہ نما تھا، اب تو صحرا بن چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس گاؤں کے کھیت بنجر ہوچکے ہیں اور گاؤں میں چند مکانوں کے تباہ حال ڈھانچے دکھائی دیتے ہیں۔

صرف دو کشتیاں ہیں جنہیں اس گاؤں تک پہنچنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ گاؤں میں سڑک نہیں ہے، اور آمدورفت کیلئے ریت میں دبے چند ہی راستے بچے ہیں۔ گاؤں تک رسائی کے لیے سال کے اکثر مہینوں میں کشتی استعمال کی جاتی ہے جبکہ فوج نے ایک عارضی پُل بھی بنایا ہے۔

’بھارت پڑوسیوں سے بھڑنے کیلئے مصنوعی ذہانت سے چلنے والی فوج بنا رہا ہے‘

جب مسلسل مطالبات کے باوجود حکومت کی جانب سے کوئی مدد نہ ہوئی تو گاؤں والوں نے پاکستان سے ملا دئے جانے کا مطالبہ کر ڈالا ’کیونکہ انہیں تو یہاں انسان تک نہیں شمار کیا جا رہا‘۔

گاؤں میں رہنے والے لکھوندر سنگھ کا کہنا تھا کہ’ہم کیوں ووٹ ڈالیں، ووٹ نے ابھی تک ہمیں دیا کیا ہے۔ یہاں ہمیں کوئی نہیں پوچھتا، پھر ہم نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے ساتھ ہی ملا دو۔ شاید کوئی ہماری بات سن لے۔’

ایک طرف یکم جون کو پنجاب میں لوک سبھا کے الیکشن کے لیے ووٹنگ کا آخری مرحلہ شیڈول ہے تو دوسری جانب اس گاؤں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہ اس مرتبہ ووٹ نہیں ڈالیں گے کیونکہ کالووالا کو دیکھ کر نہیں لگتا کہ یہاں کوئی انتخابات ہو رہے ہیں۔

اخبار کے مطابق گاؤں میں کسی بھی سیاسی جماعت کا کوئی جھنڈا یا کسی دیوار پر پوسٹر نظر نہیں آتا۔