Aaj TV - Pakistan

ہیکرز کا اسلام آباد سیف سٹی سسٹم پر حملہ، حساس نوعیت کا ڈیٹا چوری
ہیکرز نے اسلام آباد سیف سٹی سسٹم کو ہیک کرکے حساس نوعیت کا ڈیٹا چوری کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ہیکرز کے حملے کے بعد اسلام آباد سیف سٹی اتھارٹی کا سسٹم آف لائن کر دیا گیا۔

ہیکنگ کی یہ واردات گزشتہ جمعرات کو ہوئی، ہیکرز سسٹم کے بنیادی سرور میں گھسے اور حساس نوعیت کے ڈیٹا اور ریکارڈز تک رسائی حاصل کی۔

ہیکرز نے کرمینل ڈیٹا بیس تک بھی رسائی حاصل کی۔

ہیکرز کے حملے کے بعد خودکار سکیورٹی نظام کے تحت سسٹم کے سرورز بند ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حکام کی طرف سے اتھارٹی کے پاس متبادل سرورز نہ ہونے کا شکوہ کیا گیا، سرورز بند ہونے سے اتھارٹی کا تمام سسٹم مفلوج ہو کر رہ گیا، متبادل سرورز نہ ہونے سے سسٹم کو چالو رکھنا ناممکن تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرورز تک رسائی کے لیے ناگزیر تمام ایپلی کیشنز بند کر دی گئیں، اسلام آباد پولیس کا سسٹم ڈاؤن ہونے سے آن لائن تمام سہولیات متاثر ہوئیں، اور پولیس کو مقدمات آنلائن کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

اسلام آباد کے تھانوں میں عارضی طور پر آن لائن کام روک دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سسٹم کو ٹھیک کرنے کے لیے کام جاری ہے، سسٹم بحال ہونے میں دو روز لگ سکتے ہیں۔