Aaj TV - Pakistan

ن لیگ کا بجٹ اجلاس: 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے پر اتفاق
آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے بڑوں کی بیٹھک میں اہم فیصلے کرلیے گئے، سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی اور پنجاب حکومت کے اخراجات کم کرنے اور 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے پر اتفاق کیا گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق جاتی امراء لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی زیر صدارت آئندہ بجٹ کے حوالے سے ساڑھے 3 گھنٹے طویل مشاورتی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، ڈاکٹر مصدق ملک، اویس لغاری، عطاء تارڑ اور رانا تنویر حسین سمیت دیگر شریک ہوئے۔

وزارت خزانہ کا وفاقی ترقیاتی بجٹ کی حد 1200 ارب روپے رکھنے کا فیصلہ

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید، وفاقی و صوبائی محکموں کے مختلف سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طویل مشاورتی اجلاس میں آئندہ بجٹ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے اقدامات کی تجاویز پر مشاورت کی گئی، وفاقی و صوبائی سطح پر عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے حوالے سے اقدامات بارے تجاویز لی گئیں۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے وفاقی وزراء اور سیکرٹریز نے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے ممکنہ ریلیف کے اقدامات کی تجاویز پیش کیں، پارٹی قائدین نے بھی عوام کو ہر ممکنہ ریلیف دینے بارے اپنی اپنی تجاویز شرکاء کے سامنے رکھیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی صوبائی حکومت کی جانب سے بھرپور ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات تجویز کیے جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے بجٹ مشاورتی اجلاس میں اپنے وسیع تر سیاسی اور انتظامی تجربے کی بنیاد پر ہدایات بھی جاری کیں۔

بعدازاں صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی زیرصدارت ہونے والے بجٹ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

جاتی امراء لاہور میں تقریبا ساڑھے 3 گھنٹے تک جاری رہنے والے طویل اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ان کی حکومت کی پہلی ترجیح عوام کو ریلیف دینا ہے۔

نواز شریف کی تقریر پر بھارتی میڈیا جھوم اٹھا ’سابق وزیراعظم نے غلطی تسلیم کرلی‘

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے شرکاء کو موجودہ اقتصادی چیلنجز اور ان سے نپٹنے کے لیے حکومت کی تیاریوں اور حکمت عملی بارے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وفاقی اور پنجاب حکومت کے اخراجات کم کرنے کے لیے تجاویز لیں جبکہ ن لیگی رہنماؤں نے مشاورتی اجلاس میں سرکاری اخراجات کو کم کرنے پر اتفاق کیا۔

شرکاء نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے کم از کم 200 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو ریلیف دینے اور وفاقی بجٹ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط کے مطابق مرتب کیے جانے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایم ایف نے مزید 1300 ارب کے اضافی ٹیکس کا مطالبہ کردیا

بجٹ میں موجودہ ٹیکس گزاروں پر مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے ٹیکس بیس کو وسیع کرنے کے لیے ایف بی آر کو متحرک کیا جائے گا۔

قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی مشکلات کے باوجود عوام کو بجٹ میں ریلیف ملنا چاہیئے، مہنگائی کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب حکومت کی کوششوں سے آٹے اور روٹی کی قیمتوں میں واضح کمی ہوئی ہے، اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں کمی کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔